کلبرگی کے ایک ایڈوکیٹ نے مقتول بشیر اور دیپک راؤ کی مدد کرنے والوں کو انعام سے نوازا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st January 2018, 1:02 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو30؍جنوری (ایس او نیوز) جب دیپک راؤ اور عبدالبشیر پر دوالگ الگ مقامات پر شرپسندوں نے جان لیوا حملے کیے تھے تو اس وقت ان کو اسپتال پہنچاکر ان کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے عبدالمجید اور شیکھرکولال دونوں ایک دوسرے سے مختلف مذہب والے تھے، مگر انسانیت کے جذبے کا جومظاہرہ انہوں نے کیا تھا اس کے لئے میڈیامیں ان دونوں کی بہت ستائش کی گئی تھی۔

اب منگلورو سے ملنے والی تازہ جانکاری کے مطابق کلبرگی(گلبرگہ) کے ایک ایڈوکیٹ نے ان دونوں کو اپنی طرف سے انعام دیتے ہوئے ان کی سراہنا کی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ کلبرگی کے مقیم ایڈوکیٹ پی ولاس کمار نے جنوبی کینرا ضلع انتظامیہ کی معرفت سے دیپک کو بچانے کی کوشش کرنے والے عبدالمجید اور عبدالبشیر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شیکھرکولا ل کو فی کس پچاس ہزار روپے کے چیکس اور ستائش نامے عطا کیے۔ اپنی مصروفیت کے باعث خود اپنے ہاتھوں سے چیک دینے کے لئے وہ منگلورو میں موجود نہیں تھے۔ اس لئے ایڈیشنل ڈی سی کمار اورڈپٹی کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) پی ہنومنتھ رایا کے ہاتھوں ڈی سی کے دفتر میںیہ چیکس متعلقہ افراد کو دئے گئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی نے کہا ان دو افراد نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے انسانیت کا صحیح روپ دکھایا تھا۔ اور ان کے اس جذبے کی قدر اور ستائش کے لئے ایڈوکیٹ ولاس کمار نے اپنی جیب سے اس انعام کی رقم روانہ کی ہے۔ جبکہ چیک موصول ہونے پر عبدالمجید نے کہا کہ چونکہ ہم ان زخمیوں کی جان بچانے میں کامیاب نہیں ہوئے ، اس لئے ہمیں اس انعام کی ضرورت نہیں تھی۔ ڈی سی پی ہنومنتھ رایانے کہا کہ جو لوگ عبدالبشیر اور دیپک راؤ جیسے معاملے میں ا نسانیت دکھانے اور زخمیوں کی مدد کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے ان کا ہر طرح سے تحفظ کیا جائے گا اور پولیس کی طرف سے ان سے سوالات نہیں کیے جائیں گے۔

ایڈوکیٹ ولاس کمار نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ’’ عبدالمجید اور شیکھر نے حقیقی سیکیولرازم اور انسانیت کا مظاہرہ کیا ہے۔اس کے علاوہ حالات کو دانشمندی کے ساتھ سنبھالنے پر ریاستی حکومت بھی لائق ستائش ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...