منگلورو: ایک اجنبی شخص کی لاش بر آمد۔ قتل کیے جانے کا شبہ
منگلورو 6؍دسمبر (ایس او نیوز) قدیم بندرگاہ کے علاقے میں ایک اجنبی شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے شائد اس شخص کو قتل کیا گیا ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ جس شخص کی لاش ملی ہے ا س کی عمر 40تا50سال کے درمیان ہوگی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں رات کے وقت شراب کے نشے میں دھت کچھ لوگوں کے درمیان مارپیٹ ہوئی تھی۔کچھ اور لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ شخص کچھ بیمار سا تھا اور شائد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہوگی۔پانڈیشور پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔