منگلورو:کے ایس آر ٹی سی بہت جلد 1706نئی بسیں شامل کرے گی :بورڈ صدر گوپال پجاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th August 2017, 10:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:8/اگست (ایس اؤنیوز)ریاست میں بہت جلد 1706نئی بسیں کے ایس آرٹی سی کی طرف سے دوڑانےکی بورڈ کے صدر گوپال پجاری نے جانکاری دی ۔

وہ یہاں ڈپٹی کمشنر دفتر میں بورڈ افسران اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ضلعی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے۔ بورڈ صدر پجاری نے بتایاکہ 800پرانے بسوں کو بدل کر نئی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی ۔ بقیہ 121نرم بسیں چلنے کی بات کہی۔ فی الحال ضلع میں 21نرم بسیں چل رہی ہیں۔ منگلورو زون میں 145بسوں کو دوڑانے کی اجازت طلب کی گئی ہے اب 30بسیں جاری رہنےکی پجاری نے جانکاری دی ۔

بورڈ صدر نے بتایاکہ منگلورو ۔ بھٹکل کی اولوو بس سرویس کی زبردست کامیابی اور بہترین کمائی کو دیکھتے ہوئے منگلورو اور کمٹہ کے درمیان نئی بس سرویس شروع کرنے کے لئے منظوری مانگے جانےکی بات کہی۔ اسی طرح آئندہ دنوں میں منگلورو سے کاروار اور بھٹکل سے کاروار کے نیا روٹ شروع کرنے کے لئے عوامی سطح پر مانگ کی جارہی ہے اس سلسلے میں غورکرنے بورڈ تیار رہنے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

بی سی روڈ پر ہائی ٹیک بس اسٹانڈ کی تعمیر اگلے ماہ میں مکمل ہوگئی ہے۔ سورتکل میں جگہ دی جاتی ہے تو ڈپو شروع کرنےکا ارادہ ہے۔ منگلورو میں ایک مرکز ہے اور ایک مرکز کو شروع کرنے کے لئے بورڈ تیار رہنے کی جانکاری کے ایس آرٹی سی کے انتظامی ڈائرکٹر ایس آر اوما شنکر نے دی ۔

ریلوے اسٹیشن کی طرح ریاست کے بس اسٹانڈ وں پر بھی بنیاد ی سہولیات کو مہیا کیا جائے گا۔ مسافروں کو وائی فائی ، اخبارات، پینے کے لئے ایک روپیہ میں پاک صاف پانی کی سہولیات فراہم کرنا پیش نظر ہے۔ اوما شنکرنے بتایاکہ شہر اور مہانگر حدود میں 23000بسیں دوڑ رہی ہیں، دیہی علاقے میں 9لاکھ طلبا سمیت 18500طلبا رعایتی بس پاس رکھتے ہیں۔ کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے سالانہ 104کروڑ روپیوں کا معاشی لین دین ہوتاہے۔ ہمارا ادارہ قومی سطح پر مشہور ہے۔ پریس کانفرنس میں ارکان اسمبلی جے آر لوبو، محی الدین باوا، کے ایس آرٹی سی ڈائرکٹر ٹی کے سدھیر، منگلورو تعلقہ پنچایت صدر محمد معینو وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...