منڈیامیں ٹیچر کی ہراسانی سے تنگ آکر 14سالہ طالبہ نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th January 2018, 11:43 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 26؍جنوری (ایس او نیوز)منڈیا ضلع کے کے آر پیٹے نوودیااقلیتی رہائشی اسکول کی ایک طالبہ نے مبینہ طور پر اسکول کے انگلش ٹیچر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق پھانسی لگاکر خود کشی کرنے والی لڑکی کا نام زیب النساء(14سال) ہے جوشیموگہ کے محمد ابراہیم کی دختر ہے ۔یہ خاندان فی الحال جنوبی کینرا کے اپن انگڈی میں قیام پذیرہے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کے والدین کی طرف سے کے آر پیٹے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق اسکول کا انگلش ٹیچر این ایس روی گزشتہ تین مہینوں سے اکثر زیب النساء کو سزائیں دیتا اور ہراساں کیا کرتا تھا۔جس کے بارے میں طالبہ نے اپنے والدین کو بتایا تھا اور اسکول سے نکال لے جانے کا اصرار کیا کرتی تھی۔

زیب النساء کی والدہ زبیدہ کا کہنا ہے کہ خودکشی سے ایک گھنٹے قبل یعنی شام کوساڑھے چاربجے زیب النساء نے انہیں فون کرکے بتایا تھا کہ آج بھی روی نے اسے سخت سزا دینے کے علاوہ سب کے سامنے بہت ذلیل کیا ہے ، کیونکہ وہ ٹھیک طریقے سے یوم جمہوریہ کے مارچ پاسٹ کی ریہرسل کرنہیں پائی تھی۔ مبینہ طور پر مذکورہ ٹیچر نے اس کے سر کے بال پکڑ کر گھسیٹا تھا۔ وہ ذہنی طور پر بہت ہی پریشان تھی۔ گھر والوں نے اس کو یقین دلایا تھا کہ جلد ہی وہ اسکول پہنچ کر اسے گھر واپس لے آئیں گے ، لیکن شام ساڑھے پانچ بجے اسی اسکول کی ایک لڑکی نے گھر والو ں کو فون کرکے خبر دی کہ زیب النساء کی حالت بہت تشویشناک ہے ۔ اس بارے میں تحقیق کرنے کے لئے اسکول سے فون پر رابطہ قائم کیا گیا تو وہاں سے انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔اور جب گھر والے آدھی رات کو اسکول پہنچے تو زیب النساء کی لاش ان کے سامنے تھی۔

زبیدہ کے مطابق اسکول کا ٹیچر روی ہی ان کی بیٹی زیب النساء کا قاتل ہے۔ کیونکہ اسی کی طرف سے کی جانے والی ہراسانیوں سے تنگ آکر ان کی بچی نے جان دیدی ہے۔ان کے بیان کے مطابق زیب النساء اکثر کہا کرتی تھی کہ روی ٹیچر اس کو نشانہ بناکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھی اول فول بکا کرتاہے اور بھری کلاس میں اس کا مضحکہ اور تمسخر اڑایا کرتاہے ۔جو اس کے لئے ناقابل برداشت ہوگیاہے۔اس کے علاوہ پھانسی لگانے کے بعد پولیس یا طالبہ کے گھر والوں کو اطلاع دئے بغیر ٹیچر روی نے موٹر بائک پر اسے اسپتال پہنچایا تھا۔لہٰذا طالبہ کے والدین اور رشتے داروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی پوری طرح تفتیش ہو اور خاطی ٹیچر کو سخت سے سخت سزادی جائے۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی میسورو یونٹ کے اراکین نے بھی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قصوروار ٹیچر کو قانونی سزادلوانے اور مہلوک طالبہ کے والدین کو ہرجانہ اداکرنے کا مطالبہ کیا۔

پتہ چلا ہے کہ منڈیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جائے واردات پہنچ کو معائنہ کیااور ماتحت افسران کو تحقیقات کے لئے ضروری ہدایات دیں۔اس کے علاوہ طالبہ کی خودکشی کاسبب کہلانے والے ایس این روی کو کے آر پیٹے پولیس نے گرفتار کرکے ضلع سیشنس عدالت میں پیش کیا۔ والدین کی خواہش کے مطابق کے آر ہاسپٹل میسورو میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...