کمٹہ کی اے سی لکشمی پریا کامڈکیری  تبادلہ : پریتی گہلوت ہونگی نئی اسسٹنٹ کمشنر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2018, 7:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ :9/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) گزشتہ ایک سال سے کمٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے طورپر بہترین خدمات انجام دینے والی لکشمی پریا کو مڈکیری  کے ضلع پنچایت دفتر میں منصو بہ جات افسر کے طورپر تبادلہ کیاگیا ہے۔ ان کی جگہ ٹمکور میں پروبیشنری میعاد مکمل کرنے والی پریتی گہلوت کا تقرر ہواہے۔

میسور ڈپٹی کمشنر دفتر میں اپنی پروبیشنری میعاد مکمل کرنے کے بعد لکشمی پریا کو کمٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تقرر کیاگیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک سال کی مدت میں صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے عوام کے کئی ایک مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہیں جس پر عوام نے اُن کی بھرپور ستائش کی ہے ۔  ان کے تعلق سے بتایاگیا ہے کہ وہ زیادہ تر اپنا وقت دفتر ی اُمور  میں گزارا کرتی تھیں۔ انہوں  نے اپنے عملے کے ساتھ کبھی سختی سے بات نہیں کی۔عوام کی مانیں تو  لکشمی پریا نے 27سال کی عمر میں ہی ایک تجربہ کار افسر کی طرح کام کرتےہوئے سب کا اعتمادحاصل کرنے میں کامیاب  ہوگئیں تھیں۔

ریاست تملناڈو کے  چنئی سے تعلق رکھنے والی لکشمی پریا نے ریاست کرناٹک میں اپنی خدمات انجام دینے کے دوران صرف دو سالوں میں ہی کنڑا پر عبور حاصل کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ وہ نہ صرف اچھی کنڑا بات کرتی ہیں بلکہ کنڑا لکھ بھی لیا کرتی ہیں۔اپنی میعاد کے دوران وہ  باڈ اور گوکرن مندر کی انتظامیہ افسر کے ساتھ ساتھ  بلدیہ افسر کے طورپر بھی  بہترین  کام  انجام دیا۔

ان کے عہدے پر تقرر کی گئیں پریتی گہلوت کا تعلق راجستھان کے بھرت پور سے بتایا گیا ہے۔ ٹمکور میں پروبیشنری مدت پوری کرنے کے بعد انہیں اب  کمٹہ کا اے سی بنایاگیا ہے۔ ان کے تعلق سے بھی  عوام نے اچھے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...