کمٹہ بند اور پولس کی اجازت کے بغیر بائک ریلی کا شاخسانہ؛ 11سے زائد افراد کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th March 2017, 8:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ:20/مارچ(ایس اؤ نیوز) مسلم نوجوان پر حملہ کرنے کے معاملے میں کیس درج کرنے کی مخالفت میں ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے سنیچر کو کمٹہ بند کا اعلان کرنے اور پولس کی اجازت کے بغیر بائک ریلی کا اہتمام کرنے پر پولس نے 11 سے زائد لوگوں پر معاملہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ شدت پسند تنظیموں کے 100سے زائد کارکنوں نے سنیچر کو بائک ریلی کی تھی، ریلی کو روکنے کی پولس نے کوشش بھی کی لیکن ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے پولس کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے سینہ تان کر شہر میں بائک ریلی کی تھی۔ پولس کی اجازت کے بغیر  ریلی نکالنے پر اب ریلی کی قیادت کرنے والے سنپت کمار نائر، وشوناتھ نائک، گنیش بھٹ، شری دھر انکولیکر، سبرامنیا اڈدنگی ، دتاتریہ نائک، پرشانت نائک، سوکمار نائک، روی نائک ، ستیش چنداور، سورج نائک اور دیگر افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کی شام کو ایک مسلم نوجوان پر حملہ کرکے اُس کی  بری طرح پیٹائی کرنے کے بعدشرپسندوں نےاسے پولس کے حوالے کردیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ اس نوجوان نے رام رتھ نامی  مذہبی جلوس کو گھور کر دیکھا تھا اور جلوس میں شامل لوگوں کو  چپل دکھایا تھا۔ پولس نے حُذیف نامی نوجوان کو اُسی وقت گرفتار کرلیا تھا،  اس معاملے  میں حُذیف اور اُس کے گھروالوں نے  حذیف پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی معاملہ درج کیا تھا، اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس تعلق سے جب پولس نے حُذیف پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی معاملہ درج کیا تو  ہندوشدت پسند تنظیموں کے کارکنوں نے سنیچر کو کمٹہ بند کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...