کاروار: پولس اور عوام کے تعلقات کو مستحکم کرنے بیٹ سسٹم ایک پُل کی مانند :غلطی پر تنقید اور اچھے کاموں پر تعریف کریں : ایس پی ونایک پاٹل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th July 2017, 9:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:17/جولائی (ایس اؤنیوز)نئے طورپرمتعارف کردہ پولس گشتی نظام سے پولس محکمہ اور عوام کے درمیان تعلقات مستحکم ہونےکے علاوہ جرائم کی روک تھام میں معاون ہے، عوام جب پولس پر اعتماد کرتی ہے تو معاملات کو نتیجہ خیز انداز میں سلجھانا آسان ہوتاہے۔ ان خیالات کااظہار ضلع اترکنڑا کے ایس پی ونایک پاٹل نے کیا۔

وہ یہاں شہر کےضلع رنگ مندر میں پولس محکمہ کے زیراہتمام نئے ترمیم کردہ پولس بیٹ سسٹم اور بیٹ عوام پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے خظاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولس بیٹ سسٹم ابھی ابھی متعارف کرایا گیا ہے، اس کے نتائج کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔ اس سے قبل ضلع میں صرف 196بیٹ تھے اب اس میں اضافہ کرتے ہوئے 1110کیا گیا ہے ۔کل 45ہزار بیٹ ممبران ہیں جو جرائم کو روکنے میں پولس کا تعاون کریں گے۔ ضلع ایس پی نے کہاکہ جب پولس غلط کرتی ہے تو تنقید کریں اس کی تصحیح کرلیں گے، اسی طرح جب کوئی اچھا کرتی ہے تو اس کی تعریف بھی کریں تو ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ عوام جتنا پولس پر اعتماد کرے گی اتنا ہی جرم میں کمی ہونےکی بات کہی۔

کراولی منجاؤ کے مینجنگ ایڈیٹر گنگادھر ہیرے گتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ در اصل پولس محکمہ سماجی سطح پر بے انصافی کا شکار ہونےو الوں کی حفاظت کے لئے ہے، لیکن ایک ذمہ داری شہری کا فرض بنتاہے کہ غیر قانونی کارستانیوں پر قد غن لگانے کے لئے پولس کاتعاون کریں۔ اسی طرح پولس کی مشکلات اور تکالیف کا عوام کو شعور ہونا چاہئے ، انہوںنے محکمہ سے اپیل کی کہ رات کے اوقات میں گھومنے والوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔انہوں نے نئے بیٹ سسٹم پر اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ گرچہ یہ اچھا پروگرام ہے لیکن محکمہ میں عملے کی قلت ہے ، اس کو دور کرنےکے لئے شہری اور نواحی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو لازمی قرار دیں اور رات کے اوقات میں گھومنے والی سواریوں کے نمبر نوٹ کرلیں گے تو جانچ میں معاون ہونےکی بات کہی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے بات کرتےہوئے ماہی گیر لیڈر گنپتی مانگرے نے کہاکہ پولس محکمہ کی طرف سے جرائم کو ختم کرنے کے لئے ایک نئے منصوبے کو جاری کیا گیا ہے جسکے لئے عوام کاتعاون ضروری ہونے کی بات کہی۔ سماجی فلاح و بہبودی کمیٹی کی صدر انو کلس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی جرم کی بوباس محسوس ہوتی ہے عوام فوری طورپر پولس کو اطلاع دیں۔ موظف پولس افسر کے ایس نائک نے خطاب کیا۔ ڈائس پر بلدیہ کی نائب صدر لیلا بائی تھانیکر، کے ڈی اے صدر سندیپ، کرائم برانچ کے ڈی وائی ایس پی جی ٹی نایک موجود تھے۔ کاروار کے ڈی وائی ایس پی این ٹی پرمود راؤ نے بیٹ سسٹم کے متعلق افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ کدرا سی پی آئی نتیانند پنڈت نے نظامت کی۔ کاروار کے سی پی آئی شرن گوڈاپاٹل نے شکریہ اداکیا۔ گشت عملے کی طرف سے آنند نے اپنےتاثرات پیش کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...