ہندوستان کی تاریخی 500ویں ٹیسٹ میچ میں بڑی جیت،اشون نے پانچویں بارلئے10وکٹ،روندرجڈیجہ آل راؤنڈرکارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ منتخب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th September 2016, 10:45 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کانپور،26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روی چندرن اشون نے پھر سے اپنی اسپن کا کمال دکھایا اور 6 وکٹ لئے جس سے ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں آج یہاں نیوزی لینڈ پر 197رنز سے جیت درج کرکے اپنے تاریخی 500ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنا دیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 434رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ کے پانچویں اور آخری دن آج لنچ کے کچھ دیر بعد 236رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ہندوستان نے اس طرح سے تین میچوں کی سیریز میں 1-0سے برتری بنا کر آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک بننے کی طرف بھی مضبوط قدم بڑھائے۔اشون نے حالات کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے 132رنز دے کر 6 وکٹ لئے اور اس طرح میچ میں دس وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔محمد سمیع(18رن دے کر دو وکٹ) نے آج دو کامیابیاں حاصل کرکے اشون کا اچھا ساتھ دیا۔روندر جڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔جڈیجہ کو ان کی لأآل راؤنڈر کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ہندوستان نے اس جیت سے ایک طرح سے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔اس نے اس سے پہلے اپنے 300ویں ٹیسٹ میچ میں 1996میں احمد آباد میں جنوبی افریقہ کو 64رنز سے اور 400ویں ٹیسٹ میچ میں 2006میں نگسٹن میں ویسٹ انڈیز کو 49رنز سے شکست دی تھی۔ہندوستان کی یہ ٹیسٹ میچوں میں کل 130ویں فتح ہے۔ہندوستان نے دسمبر 2012سے گھریلو سرزمین پر 12میچوں میں اپنی ناقابل شکست مہم بھی جاری رکھی۔اس نے ان میں سے دس میچ جیتے ہیں۔نیوزی لینڈ نے صبح چار وکٹ پر 93رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔اس کل کے ناٹ آوٹ بلے بازوں لیوک رونچی(80)اور مشیل سیٹنر(71)نے پانچویں دن صبح پہلے گھنٹے میں ہندوستان کو کوئی کامیابی نہیں ملنے دی لیکن ان دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 102رنز کی شراکت ٹوٹنے کے بعد ہندوستان نے جیت حاصل کرنے میں دیر نہیں لگائی۔نیوزی لینڈ نے اپنے آخری پانچ وکٹ 42رن کے اندر گنوائے۔

اشون نے پانچویں بار میچ میں دس یا اس سے زیادہ وکٹ لے کر ہربھجن سنگھ کی برابری کی۔ان سے آگے اب صرف موجودہ کوچ انیل کمبلے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ8 بار میچ میں دس یا اس سے زیادہ وکٹ لئے ہیں۔صبح رایچی اور سیٹنر نے شروع میں احتیاط برتنے کے بعد جارحانہ رویہ اپنایا۔سیٹنر نے یہاں تک کہ جڈیجہ پر چھکا بھی لگایا۔ان دونوں نے صبح 20.4اوور میں 65رن جوڑے۔ان میں سے پہلے تین اوورز میں صرف چھ رنز بنے تھے۔روچی نے کچھ کرارے شاٹ جمائے،ان کی ٹائمنگ شاندار تھی،پہلے ڈرنکس وقفے تک دونوں بلے باز پورے اعتماد کے ساتھ کھیل رہے تھے۔رایچی نے اس کے بعد جڈیجا کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی غلطی کی اور اپنا وکٹ انعام میں دیا،گیند ان کے بیٹ کے بالا حصے سے لگ کر اشون کے پاس چلی گئی۔رایچی نے اپنی اننگز میں 120گیندیں کھیلی اور نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ان کا 80رنز کی اننگز اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور رہا۔میچ میں دس نصف سنچری لگی لیکن کوئی بھی بلے باز سنچری نہیں لگاپایا۔سیٹنر نے ایک سرا سنبھالے رکھا اور ذاتی طور پر اپنے لئے اس میچ کو یادگار بنا دیا۔انہوں نے ایک اننگز میں سب سے بہترین گیند بازی کرنے کے بعد اپنے کیریئر کی پہلا نصف سنچری بھی جمائی۔انہوں نے براہ راست بلے سے کھیلنے کو ترجیح دی جس سے وہ ہندوستانی اسپنروں پر اچھی طرح سے نمٹ پائے۔ایش سوڈھی(17)نے سیٹنر کے ساتھ مل کر اسپنروں کے سامنے اپنی ساری بلے بازی کی مہارت جھونک دی،ان دونوں نے لنچ تک اور کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا،اس کے بعد اشون نے خوبصورت گیند پر سیٹنر کی اننگز کا خاتمہ کیا۔سیٹنر کے لوگ سٹمپ کے باہر پچ کرائی گئی یہ گیند بلے کا بیرونی کنارہ لے کر سلی پوائنٹ پر کھڑے روہت شرما کے ہاتھوں میں سما گئی۔سیٹنر بھی اشون کی چالاکی بھری گیند کو دیکھ کر مسکرایے اور پھر پویلین لوٹ گئے. انہوں نے 179گیندیں کھیلی اور سات چوکے اور دو چھکے لگائے،اس کے بعد تو جیت محض رسمی رہ گئی تھی۔اشون نے سوڈھی کے طور پر اننگز کا اپنا پانچواں وکٹ لیا اور پھر نیل ویگنر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہندوستان کو جیت دلائی جو گھریلو سرزمین پر اس کی88ویں فتح ہے۔ہندوستان اس سے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک بننے کے قریب پہنچ گیا،اس کیلئے اسے یہ سیریز جیتنی ہوگی،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے کولکاتہ میں شروع ہوگا۔تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آٹھ اکتوبر سے اندور میں کھیلا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...