رانچی،7/اکتوبر(ایجنسی)ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین ٹی۔20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی۔20 میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔رانچی میں کھیلے گئے ٹی20 کافیصلہ ڈک ورتھ اینڈ لوئس اسٹرن میتھڈکےتحت کیاگیاجو میچ کے دوران بارش ہونے پرلاگو کیا گیا۔اس کے باعث ہندوستان کو6اوورزمیں48رنزکاہدف ملاجو انہوں نےایک وکٹ کےنقصان پر3.5اوورزمیں حاصل کرلیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے 18اعشاریہ4 اوورزمیں118رنزاسکور کئے۔ٹیم کی جانب سے ایرن فنچ نے42رنزکی اننگزکھیلی جبکہ ہندوستانی بولرز کی جانب سے کلدپ یادیواورجسپریت بمرانے2،2وکٹیں حاصل کیں۔کلدیپ یادیوکوانکی بہترین کارکردگی مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔دونو ں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 گوہاٹی میں کھیلا جائے گا ۔
اس سے قبل ہندوستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کندھے میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ۔میزبان ملک سے ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکاکپتان اسٹیواسمتھ کی صورت میں لگاوہ دائیں کندھے کی تکلیف کے باعث ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے اور فوری طور پر وطن واپس جارہے ہیں۔ان کی جگہ مارکوس اسٹوئنس کو سیریزکے لیے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہےجبکہ قیادت کی ذمہ داری اب ڈیوڈ وارنر نبھائیں گے۔