کمٹہ میں بیل کے حملے سے چھوٹے بھائی کو بچانے والی بہن کوملے گا ’بہادری کاایوارڈ‘
کمٹہ 11؍نومبر(ایس اونیوز) ہرسال کی طرح امسال بھی 14نومبر کو منائے جارہے ’یوم اطفال‘کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے جب بچوں کو بہادری کا ایوارڈ دیا جائے گا اس میں نویل گون کے رہنے والے کرن شیٹھ کی بیٹی آرتی شیٹھ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل جب آرتی کا چھوٹا بھائی گھر سے باہر کھیل رہاتھا تو اچانک ایک بیل نے مشتعل ہوکر معصوم بچے پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی ، مگر کم سن آرتی بڑی حاضردماغی اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی کو بیل کے حملے کی زد میں آنے سے بچالیا تھا۔سی سی کیمرے میں قید اس واقعے کی فوٹیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد ہر طرف سے آرتی کی ستائش کی گئی تھی۔اسی بنیاد پر ریاست کرناٹکا کی طرف سے اس بچی کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
بچوں کو بہادری کا ایوارڈ تفویض کرنے کا پروگرام یوم اطفال کے موقع پر بنگلورو کبن پارک میں واقع بال بھون میں منعقد ہوگا۔