بھٹکل میں کل جمعہ اور سنیچر کو ایکو پنکچرکے ذریعے علاج کا مفت کیمپ؛ مریضوں سے استفادے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th March 2018, 9:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 15/مارچ (ایس او نیوز)  کل جمعہ 16 مارچ  اور  سنیچر 17مارچ  کو بھٹکل نوائط کالونی ، خوشحال ہال میں ایک مفت ایکیو پنکچر علاج کا کیمپ رکھا گیا ہے جس میں ایکوپنکچر میں ماہر اور تربیت یافتہ ڈاکٹرس مریضوں کی جانچ کرتے ہوئے علاج تجویز کریں گے۔

یہ مفت کیمپ ہیلینگ ٹچ اور ہیربل لائف کے مشترکہ تعائون سے منعقد کیا جارہا ہے ، مریضوں سے درخواست کی گئ ہے کہ وہ اس کیمپ سے استفادہ کریں۔

ڈاکٹر  عائشہ رُخسار نے اس تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایکیوپنکچر ایک جامع صحت کی تکنیک ہے جس میں روایتی چینی طب کے طریقوں سے علاج کرایا جاتا ہے۔ اس  تکنیک کےذریعے تربیت یافتہ ڈاکٹر جسم کے مخصوص حصوں میں  پتلی سوئیاں چبھو کر علاج کرتے ہیں۔ اس تیکنیک کےذریعے  بدن درد، گھٹنوں کا درد، سر درد، ایڑیوں کا درد، گردن کا درد، پیٹھ کا درد،سردرد،   الرجی، ہاضمہ کی شکایت،  ٹینشن، دماغی پریشانی، پیٹ کی تکلیف،  ہائی بلڈ پریشر،  ذیابیطس، نشہ، سگریٹ نوشی سے چھٹکارہ جیسی کئی بیماریوں کا مکمل علاج   کیا جاسکتا ہے۔

کیمپ میں  وزن بڑھانے یا وزن گھٹانے  سمیت بچوں کی صحت،اُن کی جسمانی و ذہنی  کمزوری، متوازن غذا  وغیرہ کے تعلق سے بھی  مشورہ لیا جاسکتا ہے۔

کل جمعہ کو یہ کیمپ دوپہر تین بجے شروع ہوگا، شام سات بجے تک چلے گا، جبکہ سنیچر 17/ مارچ کو یہ کیمپ صبح دس بجے شروع ہوکر شام کو سات بجے اختتام کو پہنچے گا۔

 کیمپ میں شریک ہونے یا مزید معلومات کے لئے  موبائل نمبر 08668635737 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...