عازمین حج کاپہلاقافلہ مدینہ طیبہ پہونچا،ہندوستانی سفارتی افسران نے استقبال کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 11:48 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

مدینہ طیبہ24؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان سے عازمین حج کاپہلاقافلہ آج مدینہ طیبہ پہونچ گیاہے ۔318عازمینِ حج پرمشتمل پہلاطیارہ8:00بجے گواسے مدینہ کے لیے روانہ ہوااورمدینہ ایئرپورٹ پرہندوستان کے سفیراحمدجاوید،قونصل جنرل نوررحمان شیخ کونسل اورڈی سی جی شاہد عالم نے حاجیوں کااستقبال کیا۔حج2017کے لیے سعودی عرب کی طرف سے کوٹے میں کیے گئے بڑے اضافہ کے بعدحج کمیٹی آف انڈیاکے ذریعے125025حاجی حج کے سفر پر جائیں گے جبکہ 45000عازمین حج پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکے ذریعے حج پرجائیں گے۔اس سال بھارت میں 21مراکزسے کل17025عازمین حج بھارت سے حج کے سفرپرجائیں گے۔اس درمیان مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ نئی حج پالیسی 2018جلد ہی تیار کر لی جائے گی اور اگلے سال سے حج سفرنئی پالیسی کے مطابق ہوگا۔نقوی نے کہاکہ نئی حج پالیسی 2018جلد ہی تیار کر لی جائے گی اور اگلے سال سے حج کاسفراس نئی حج پالیسی کے مطابق ہوگا۔اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ حج پالیسی 2018فیصلہ کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی اپنی رپورٹ جلد ہی سونپ دے گی۔نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے مکمل عمل کوآسان اور شفاف بناناہے۔اس نئی پالیسی میں عازمینِ حج کے لیے مختلف سہولیات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔سمندری راستے سے حج سفر کو دوبارہ شروع کرنا بھی اس نئی حج پالیسی میں شامل ہے۔قابل ذکر ہے کہ عازمینِ حج کے ممبئی سے سمندری راستے کے ذریعے جدہ جانے کاسلسلہ 1995میں رک گیاتھا۔عازمین حج کو جہاز(سمندری راستے)سے بھیجنے پر سفر سے متعلق خرچ تقریباََنصف ہو جائے گا۔نئی ٹیکنالوجی اور خصوصیات پر مشتمل پانی کا جہاز ایک وقت میں چار سے پانچ ہزار لوگوں کو لے جانے کے قابل ہیں۔ممبئی اور جدہ کے درمیان 2300سمندری میل کی ایک طرف کی دوری صرف دو تین دنوں میں مکمل کر سکتے ہیں جبکہ پہلے پرانے جہازسے12سے 15دن لگتے تھے۔ادھراترپردیش کے 300عازمینِ حج آج لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈے سے حج کے لیے روانہ ہوئے۔حج ہاؤس میں آج ہری جھنڈی دکھا کرعازمین حج کے پہلے قافلے کو ایئر پورٹ کے لئے روانہ کیا گیا۔اس موقع پر ریاست کے اقلیتی اموراورمسلم اوقاف کے وزیرلکشمی نارائن چودھری نے حج پر جانے والے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن چین،بلند، خوشحالی کی دعامانگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اس حج کے لیے ہر ممکن بہتر انتظامات دینے کی کوشش کی ہے، جسے آنے والے سالوں میں بھی بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے کسی بھی مسئلہ کے لیے ریاستی حکومت پرعزم ہے۔انہوں نے عازمین حج کومبارکباد دیتے ہوئے ان سے کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومت اس سمت میں اور ہی بہتر سہولت دستیاب کرائے گی اور حج سے منسلک مسائل کوحل کیاجائے گا۔اقلیتی بہبوداور مسلم وقف اور حج کے امورکے ریاستی وزیرمحسن رضانے عازمین حج کو پھول دے کر انکو حج سفرکے لیے رخصت کیا اور ان کے سفر کی کامیابی مبارک باددی۔ان کی حکومت کی طرف سے عازمین حج کے ساتھ 146خدام الحجاج بھیجے جا رہے ہیں تاکہ عازمین حج کوسعودی عرب میں کسی بھی قسم کی مشکلات نہ ہو۔اس سے پہلے کئی برسوں سے خدام الحجاج نہیں بھیجے جا رہے تھے، اس وقت ان کی حکومت نے ہر جتھے کے ساتھ دوخدام الحجاج بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔غور طلب ہے کہ آج 12بجے چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈے لکھنؤ سے 300عازمین حج کا دستہ مکہ کے لیے روانہ ہوا۔ان مسافروں میں سب سے زیادہ سدھارتھ نگرسے67عازمین حج، لکھنؤ سے 21، کانپور سے 15، پرتاپ گڑھ سے 20اور بریلی سے 18عازمین حج شامل ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...