مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی جوڑی کو بجرنگ دل کارکنان نے کیا پولیس کے حوالے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2018, 8:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،12؍جنوری (ایس او نیوز) ایک مسلم لڑکے اور ایک غیر مسلم لڑکی کو ساتھ میں گھومتا پھرتا دیکھ کر بجرنگ دل کے کارکنان کی طرف سے انہیں گھیر لینے اور پھر پولیس کے حوالے کرنے کا واقعہ سورتکل کے کولائی کاوینا کلّو میں پیش آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق تھوٹا بینگرے کا رہنے والا صفوان(20سال) کولائی کاوینا کلّو میں اپنے رشتے دار کے گھر دوپہر کے وقت منگلا دیوی علاقے کی رہنے والی ایک نوجوان غیر مسلم لڑکی کے ساتھ آیا ہوا تھا۔جب بجرنگ دل کے کارکنان کو موٹر بائک پر غیر مسلم لڑکی کے ساتھ صفوان کے آنے کی بھنک لگی توان لوگوں نے اس مکان پر پہنچ کر اس جوڑی کو گھیر لیا اور تفتیش کرنے لگے۔ جب یہ جوڑی تشفی بخش جواب دینے میں ناکام رہی تو پھر بجرنگ دل کے کارکنان نے پولیس کو طلب کیا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان دونوں کو پولیس کے حوالے کیا۔

لڑکے اور لڑکی کو پولیس اسٹیشن لانے کے بعد تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ لڑکی اور صفوان ایک مال میں ملازمت کرتے ہیں۔ لڑکی کو آدھے دن کی چھٹی تھی،لیکن اس نے اپنے والدین کو یہ بتایا تھا کہ اسے گھر آنے میں کچھ تاخیر ہوگی ،کیونکہ وہ اپنے لئے کچھ کپڑے خریدنے کے لئے جانے والی ہے۔اس طرح والدین سے جھوٹ کہہ کر وہ صفوان کے ساتھ اس کے رشتے دار کے گھر آئی ہوئی تھی۔لڑکی کے والدین کو پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد لڑکی کوتنبیہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا۔اس کے علاوہ لڑکے کے والدین کو بھی اس واقعے کی اطلاع دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...