اڈپی ضلع مسلم متحدہ محاذ کی طرف سے ’معززین‘ کی کانفرنس۔اسلام کے تعلق سے’ سچائی گھر گھر تک‘پہنچانے کی مہم ہوگی شروع۔ یاسین ملپے کاخطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2019, 1:49 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

برہماور13؍فروری (ایس او نیوز) برہماور کے آڈیٹوریم میں منعقدہ معززین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اڈپی ضلع مسلم متحدہ محاذکے صدر یاسین ملپے نے کہا کہ اسلام کے تعلق ’سچائی گھر گھر تک‘ پہنچانے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔اس تعلق سے مساجد کے صدوراور خطباء کو اس مہم میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لینی چاہیے۔ضلع کی 100مساجد میں سے ہر ایک مسجد کی طرف سے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دینے اور تقریباً1لاکھ افراد تک اسلام کا پیغام پہنچانے کا نشانہ سامنے رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع متحدہ محاذ کا ایک وفدریاستی وزیر اعلیٰ اور کانگریسی لیڈروں سے ملاقات کرکے یہ مطالبہ ان کے سامنے رکھے گا کہ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے کم ازکم تین مہینے میں ایک بار مسلمانوں کے مسائل پر غور وفکر کرنے کے لئے اجلاس منعقد کرے اور مساجد و مدارس قائم کرنے کے لئے جو سخت قوانین بنائے گئے ہیں انہیں آسان کردیا جائے۔

جناب یاسین ملپے نے کہا کہ مساجد کو صرف نمازوں کے لئے مخصوص کرنے کے بجائے سماج کی اصلاح و ترقی کے پروگرام بھی یہاں سے وضع کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈپی ضلع کے ہر تعلقہ سے ۶ مساجد کے حساب سے جملہ ۳۰ مساجدکو منتخب کیا جائے گا اور مسلم متحدہ محاذ کا وفد ان مساجد کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسلم سماج کی تعلیمی اور معاشرتی اصلاح و ترقی کے سلسلے میں پروگرام مرتب کرنے کے لئے رہنمائی کرے گا۔ہر مسجد سے متعلق جماعت کے دائرۂ عمل میں آنے والے علاقے میں موجود غرباء، بیواؤں ، بے روزگاروں وغیرہ کے سلسلے میں ڈاٹا جمع کرنے کے لئے متحدہ محاذ کی طرف سے فارم فراہم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ آئندہ دنوں میں مسلمانوں کو سیاسی طور پر مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ فہرست رائے دہندگان میں چھوٹ جانے والے یا نئے نام داخل کرنے پر پوری توجہ دیں۔

اس اجلاس کا افتتاح کودرولی جامع مسجد کے خطیب مفتی عبدالمنّان نے کیا۔ متحدہ محاذ کے نائب صدر حاجی عبداللہ پرکل نے سالانہ مجلہ کا اجراء کیا۔

بنگلورو کے طہٰ متین نے اختتامی خطاب کیا۔مسلم اداروں کے وفاق کے صدر اور سابق میئر اشرف منگلورو، یونیویف کے صدر رفیع الدین کودرولی، نامور تاجر جلیل صاحب ادیاور، ضلع وقف مشاورتی بورڈ کے صدر ابراہیم مٹپاڈی، مولانا عبیداللہ ندوی،منگلورو آئی لینڈ فاؤنڈیشن کے عرفان، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل جنرل سیکریٹری اسماعیل صدیق، سیکریٹری اسحاق شاہ بندری، محسن شاہ بندری ،مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے سیکریٹری مولاناسید یاسربرماور ندوی،نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کے جنرل سیکریٹری محسن قاضی، تیرتھلّی مسلم متحدہ محاذ کے صدر سلیمان صاحب اور اڈپی ضلع کی مساجد کے خطباء، صدور اور سماجی اداروں کے ذمہ داران کی کثیر تعدا د اس اجلا میں شریک رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...