چنئی۔بنگلور ایکسپریس ٹرین اب میسور تک جائے گی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th January 2019, 11:27 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میسور، 9 جنوری (ایس او  نیوز) ریلوے بورڈ نے چنئی۔بنگلور ایکسپریس ٹرین کو میسور تک توسیع دینے کو منظور کر لیا ہے ۔ریلوے بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق چنئی۔بنگلور ایکسپریس اب میسور تک جائے گی۔ یہ ٹرین چنئی سے دوپہر 01:35 بجے روانہ ہوگی اور رات 11 بجے میسور پہنچے گی۔ واپسی میں یہ میسور سے علیٰ الصباح 4:45 بجے چھوٹے گی اور دوپہر 2:30 بجے چنئی پہنچے گی۔ توسیع میں کانگیری، رام نگرم، چنَّاپٹن، مدور، منڈیااور پانڈوپورہ اسٹیشن شامل ہیں۔ ان اسٹیشنوں پر چنئی۔بنگلور ایکسپریس رکے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی ایم اے کیس کی ایس آئی ٹی جانچ تقریباً مکمل، 9ستمبر کو چارج شیٹ ممکن

کروڑوں روپے کے آئی ایم اے فراڈ کیس کی جانچ میں لگی ریاستی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) اس معاملے میں 9ستمبر کو چارج شیٹ دائر کرنے کی تیاری میں لگی ہے تو دوسری طرف اس کیس کی جانچ ابھی ابھی اپنے ماتحت لینے والی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی طرف سے اس کیس میں ایک سابق ...

ایڈی یورپا کو پارٹی ہائی کمان کی تنبیہ۔ وزارتی قلمدان تقسیم کرو یا پھر اسمبلی تحلیل کرو

عتبر ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق بی جے پی ہائی کمان نے وزیراعلیٰ کرناٹکا ایڈی یورپا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتی قملدانوں سے متعلق الجھن اور وزارت سے محروم اراکین اسمبلی کے خلفشار کو جلد سے جلد دور کرلیں ورنہ پھر اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے از سرِ نو انتخابات کا سامنا ...

اے پی سی آر نے داخل کی انسداددہشت گردی قانون میں ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

مرکزی حکومت نے انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے میں جو حالیہ ترمیم کی ہے اور کسی بھی فرد کو محض شبہات کی بنیاد پر دہشت گرد قرار دینے کے لئے تحقیقاتی ایجنسیوں کو جو کھلی چھوٹ دی ہے اسے چیلنج کرتے ہوئے ایسوسی ایشن فار  پروٹیکشن آف سوِل رائٹس (اے پی سی آر) نے سپریم کورٹ میں اپیل ...

ملپے میں پاکستانی دہشت گرد موجود ہونے کی خبر۔سوشیل میڈیا پرہوئی وائرل۔ کوسٹ گارڈ پولیس نے کی وضاحت

سوشیل میڈیا اور کچھ الیکٹرانک میڈیا پر آج یہ خبر وائرل ہوئی ہے کہ بندرگاہی شہر ملپے میں ایک پاکستانی دہشت گرد موجود ہے جو تملناڈو سے فرار ہوکر یہاں کسی مقام پر چھپ گیا ہے۔

منگلورو میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں اورگاڑیوں کے مالکان کو دھوکہ دینے والی4رکنی ٹولی گرفتار

منگلورو سٹی نارتھ کے اسپیشل کرائم ویجیلنس اسکواڈ اور اکنامک اینڈ نارکوٹک کرائم سے وابستہ پولیس افسران نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں اور موٹر گاڑیوں کے مالکان کو لوٹنے والی چار رکنی ٹولی کو گرفتا ر کرلیا ہے۔

منگلورو میں کولشیکر کے قریب ریلوے پٹری پر زمین کھسک گئی؛ مینگلور سے گوا اورممبئی جانے والی ٹرین سروس متاثر؛ کئی ٹرینیں رد

تعلقہ کے کُولشیکر کے قریب پہاڑی  زمین کھسکنے  سے ریلوے ٹریک پر بہت ہی زیادہ مٹی اور کیچڑ کا ڈھیر لگ گیا  جس  کے نتیجے میں منگلورو اور اس روٹ پر آگے کی طرف جانے اور منگلورو کی طرف سے گوا اور ممبئی کی طرف چلنے والی ٹرین سروس متاثر ہوگئی۔  واردات جمعہ کو پیش آئی ہے۔