بھٹکل میں پرائیویٹ بس اور لاری کی ٹکر؛ بس ڈرائیور سمیت سات زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th June 2017, 1:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/جون (ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے بیلکے نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثہ پھر ایک بار وی آر ایل بس کے ساتھ پیش آیا  جس نے اس بار ایک لاری کو ٹکر دی ۔ حادثہ بدھ صبح قریب چار بجے پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بس بیلگام سے مینگلور جارہی تھی، بھٹکل سے آگے بیلکے میں غلط راستے پر جاکر لاری سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور بھی زخمیوں میں شامل ہے، جس کے پائوں کو شدید چوٹ لگی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت وجئے پرتاپ سنگھ (30)، رمیش (31)، ہیمنت (18)، وینسینٹ (35)، سنتوش (29)، ابھیشک (27) اور انیل(20)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل رورل پولس تھانہ میں حادثے کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بھٹکل اور اطراف میں نیشنل ہائی وے کا کام جاری ہے، جس کے پیش نظر کئی جگہوں پر تعمیراتی کام مکمل ہونے پر  آنے اور جانے کے لئے الگ الگ راستے کھول دئے گئے ہیں  تو کئی جگہوں پر راستوں کا کام نامکمل ہونے کی وجہ سے ایک ہی روڈ پر سواریوں کو آنا اور جانا پڑتا ہے،  کئی جگہوں پر شاہراہ  اچانک کبھی دائیں اور کبھی بائیں مڑجاتی ہے، جس سے ڈرائیور کو  سواری پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے،سمجھا جارہا ہے کہ اسی وجہ سے حادثات میں  روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل منکی کے قریب آننت واڑی نیشنل ہائی وے پر وی آ ر ایل بس ایک باراتیوں سے بھری ٹمپو سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں دلہن سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ اسی بس کا ایک حادثہ   ہاویری میں بھی حال ہی میں پیش آچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...