بھٹکل کے ایک اُردو اسکول کے کمپائونڈ میں خون کے دھبے اور کھڑکی کے ٹوٹے گلاس پائے جانے کے بعد زبردست ہاتھاپائی ہونے کا شبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th March 2019, 7:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 19/مارچ (ایس او نیوز) یہاں مدینہ کالونی ، محی الدین اسٹریٹ  میں واقع  اُردو ہائیر پرائمری اسکول  کی دیوار اور صحن پرجابجا  خون کے دھبے اور چھینٹے سمیت ایک کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا پائے جانے  کے بعد شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہاں رات کو زبردست ہاتھاپائی یا ماردھاڑ کی واردات رونما ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد  اسکول کے اساتذہ  میں تشویش پائی جارہی ہے کہ  آیا  رات کو  یہاں کس طرح کا واقعہ پیش آیا ہوگا۔

اسکول کے سنئیر اُستاد جناب غالب آوٹی نے بتایا کہ صبح نو بجے جیسے ہی وہ اسکول پہنچے، انہوں نے دیکھا کہ اسکول گیٹ کے قریب واقع دیوار پر دو تین جگہوں پر خون کے چھینٹے پڑے  ہیں ، اسی طرح اسکول کے صحن پر بھی دو تین جگہوں پر  خون کے  دھبہ  پڑے  ہوئے ہیں ، انہوں نے فوراً ذمہ داران کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد مقامی پولس کو خبر دی  گئی۔

جانکاری ملتے ہی میڈیا والے بھی اسکول پہنچ گئے، دیکھا گیا ہے کہ خون کے دھبے کے قریب ہی  صابون کے پاوڈر کی پاکٹ بھی پڑی ہوئی ہے ، جس کے بعد شبہ ظاہر کیا جارہا ہے  کہ اسکول کے صحن میں کافی مقدار میں خون بہا ہوگا، مگر صابون پاوڈر کی مدد سے   پورے صحن کو صاف کیا گیا ہے، البتہ صحن کے نیچے کچھ جگہوں پر  خون کے  دھبے   باقی رہ گئے ، اسی طرح دیواروں پر بھی خون کے چھینٹے باقی رہ گئے جو غالبا اندھیرا ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آیا ہوگا۔ گمان کیا جارہاہے کہ رات کو یہاں زبردست ہاتھاپائی یا ماردھاڑ کی واردات   ہوئی ہے ۔

خیال رہے کہ اس اُردو اسکول میں اول جماعت سے ساتویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے، یہاں جملہ 40 طلبا ہیں جبکہ چار ٹیچرس ہیں۔

مضافاتی پولس  نے  اسکول پہنچ کر ضروری چھان  بین کی ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...