بھٹکل:بجلی تار چھوجانے سے مزدورلڑکا شدید زخمی :منگلورو روانہ
بھٹکل:19/مئی (ایس اؤنیوز)شہر کے سلطان اسٹریٹ میں فرش پر ٹائیلس بچھانے والا ایک مزدور اچانک 10کے وی بجلی تار چھو جانے سے شدید زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علا ج ہونے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا ہے۔
بجلی تارچھوجانے سے زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج مزدور کی شناخت راجستھان کے منروف کیوٹی (18)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بجلی کے شاک سے منروف کے ہاتھ اور پیربری طرح جل گئے ہیں۔ ویلفئیر اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعدمزید علاج کے لئے منگلورو کے وینلاک اسپتال کو روانہ کیا گیا ہے۔ منروف کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پچھلے کچھ ماہ سے بھٹکل میں مزدوری کر رہاتھا۔ بھٹکل شہری تھانہ پولس نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ہے جانچ جاری ہے۔