بھٹکل میں آج سنیچر 19اگست کی صبح 11بجے ہیسکام میں گاہک میٹنگ :عوام سے شریک ہوکر مسائل پیش کرنے کی اپیل
بھٹکل:18/اگست (ایس اؤنیوز)بھٹکل ہیسکام محکمہ کے زیر اہتمام ہیسکام دفتر کے صحن میں آج بروز سنیچر 19اگست 2017کی صبح 11بجے ’’ہیسکام بجلی گاہک میٹنگ‘‘منعقد کی گئی ہے جس میں عوام اپنے بجلی کے تعلق سے اپنے تمام مسائل بیان کرسکتے ہیں۔
دفتر سے جاری پریس ریلیز میں علاقہ کے تمام ہیسکام بجلی گاہکوں سے اس میٹنگ میں کثیر تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔