ٹکنکل یونیورسٹی سطح کے اتھلیٹک مقابلوں میں انجمن انجنئیرنگ کالج کے طلباکا بہترین پرفارمنس : ہرڈلس میں گولڈ میڈل
بھٹکل:7/ نومبر (ایس اؤنیوز) 3سے 6نومبر تک بیلگام میں منعقدہ وشویشوریا ٹکنکل یونیورسٹی انٹرکالجیٹ اتھلیٹک میٹ میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے تین طلبا نے بہترین پرفارمنس پیش کرتے ہوئے1گولڈ میڈل اوردو برانج میڈل حاصل کرتےہوئے شہر اور کالج کا نام روشن کیا ہے۔
کالج کے متعلم نوئیل فلپ نے 110ہرڈلس میں تیز رفتار دوڑ لگاتے ہوئے 16.18سکینڈس میں دوڑ مکمل کرتے ہوئے گولڈ میڈل کے حق دار بنے توہیامر تھرو میں عبدالقادر تلال اور ثقلین شیخ نے ٹرپل جمپ میں برانج میڈل حاصل کیاہے۔ عبدالقادر نے 31.65میٹر دور ہیامر تھرو کیاتو ثقلین نے 12.96میٹر کی جمپ لگائی ۔ اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین کے عہدیداران ، پرنسپال اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے مبارکباد ی پیش کی ہے۔