بھٹکل میں آج دوپہر کو نکلے گی انجمن صدسالہ جشن کی ریلی؛ ساحل آن لائن پر ہوگا لائیو ٹیلی کاسٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd January 2019, 1:14 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/جنوری(ایس او نیوز) انجمن صدسالہ جشن کی ریلی  آج جمعرات ٹھیک دو بجے انجمن آباد سے نکلے گی جس میں ہائی اسکول نیز کالج کے طلبا سمیت انجمن کے ممبرس اور اسٹاف کے ساتھ ساتھ بھٹکل کے عوام بھی شریک ہوں گے۔ ریلی انجمن آباد سے سیدھے شمس الدین سرکل جائے گی، جہاں سے گھوم کر نیچے بس اسٹائنڈ  ہوتے ہوئے سلطان اسٹریٹ، پھر چوکبازار سے گھوم کر محمد علی روڈ اور مین روڈ ہوتے ہوئے انجمن اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول میدان میں پہنچے گی۔

پورے پروگرام کو ساحل آن لائن کے یو ٹیوب چینل نیز ساحل آن لائن فیس بُک پر لائیو دکھایا جائے گا۔

پروگرام کو لائیو دیکھنے کے لئے عوام الناس سے درخواست ہے کہ پہلی فرصت میں ساحل آن لائن کے یو  ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔ عوام الناس سے اس بات کی بھی درخواست ہے کہ اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں  وغیرہ کو بھی ساحل آن لائن پر  لائیو ٹیلی کاسٹ ہونے کی جانکاری دیں اور اُنہیں بھی چینل کو سبسکرائب کرنے کے لئے کہیں۔

ساحل آن لائن یو ٹیوب چینل کا اڈرس:  http://youtube.com/sahilonlinevideo 

ساحل آ ن لائن فیس بُک اڈرس: https://www.facebook.com/SahilOnlineNews/

 

ایک نظر اس پر بھی

ساگر مالا منصوبہ: انکولہ سے بیلے کیری تک ریلوے لائن بچھانے کے لئے خاموشی کے ساتھ کیاجارہا ہے سروے۔ سیکڑوں لوگوں کی زمینیں منصوبے کی زد میں آنے کا خدشہ 

انکولہ کونکن ریلوے اسٹیشن سے بیلے کیری بندرگاہ تک ’ساگر مالا‘ منصوبے کے تحت ریلوے رابطے کے لئے لائن بچھانے کا پلان بنایا گیا اور خاموشی کے ساتھ اس علاقے کا سروے کیا جارہا ہے۔

ماڈرن زندگی کا المیہ: انسانوں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان۔ ضلع شمالی کینرا میں درج ہوئے ڈھائی سال میں 641معاملات!

جدید تہذیب اور مادی ترقی نے جہاں انسانوں کو بہت ساری سہولتیں اور آسانیاں فراہم کی ہیں، وہیں پر زندگی جینا بھی اتنا ہی مشکل کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام لوگوں اور خاص کرکے نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

منگلورو پولیس نے ایک اور مشکوک کار کو پکڑا؛ پنجاب نمبر پلیٹ والی کار کے تعلق سے پولس کو شکوک و شبہات

دو دن دن پہلے لٹیروں اور جعلسازوں کی ایک ٹولی کے قبضے سے منگلورو پولیس نے ایسی کار ضبط کی تھی جس پر نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیوریو، گورنمنٹ آف انڈیا لکھا ہوا تھا۔اب مزید ایک مشکوک کار کو پولیس نے اپنے قبضے میں لیا ہے۔ جس پر بھی گورنمینٹ آف انڈیا لکھا ہوا ہے۔

شیوپرکاش دیوراج بنے ضلع شمالی کینرا کے نئے ایس پی۔ ونائیک پاٹل کا کلبرگی تبادلہ۔ بھٹکل سب انسپکٹر کا بھی تبادلہ

ضلع شمالی کینرا کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر شیوپرکاش دیوراج کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ایس پی ونائیک پاٹل کا تبادلہ کلبرگی کے لئے کردیاگیا ہے۔

مرڈیشور ساحل پر ماہی گیروں اور انتظامیہ افسران کے درمیان پارکنگ جگہ کو لےکر تنازعہ: ماہی گیروں کا احتجاج  

مرڈیشور میں مچھلی شکار پیشہ کے لئے جگہ مختص کرنے اور ماہی گیر کشتیوں کو  محفوظ رکھنے کےلئے جگہ متعین کرنے کے متعلق   ماہی گیروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان پھر ایک بار تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

بھٹکل محکمہ تحصیل کے عملے  نے   سیاہ پٹی باندھ کرانجام دیں خدمات : ’ بنگلورو چلو ‘احتجاج کی حمایت

کرناٹکا سروئیر،رونیو مینجمنٹ اور رجسٹرار ملازمین سنگھ (کرناٹکا راجیا بھوماپنا ، کندایا ووستھے متو بھو داخلیگل کاریانرواہک نوکررسنگھ  ) کی جانب سے مختلف مطالبات کو حل کرنےکی مانگ لے کر 4ستمبر کو منائی جارہی ’ بنگلورو چلو ‘ احتجاج کی حمایت میں بھٹکل کے مختلف محکمہ جات کے عملے ...

کاروارمیں ریڈ الرٹ کے باوجود کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کی انٹر سیپٹر کشتیاں نہیں اتریں سمندر میں!

ابھی دو دن پہلے ملک کی خفیہ ایجنسی نے سمندری راستے سے دہشت گردانہ حملہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد پوری ریاست کرناٹکا میں اور بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

منگلورو:ڈاکٹرمریم انجم بن گئیں خواتین سے متعلقہ کینسرکے علاج میں ایم سی ایچ ڈگری پانے والی جنوبی کینرا کی پہلی ماہر ڈاکٹر 

ڈاکٹر مریم انجم نے خواتین سے متعلقہ کینسر کے شعبے میں خصوصی مہارت والی ایم سی ایچ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ جس کے ساتھ انہیں جنوبی کینرا میں اس طرح کی مہارت پانے والی پہلی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز ملا ہے۔