کاروار ساحل پر نامعلوم نوجوان خاتون کی لاش بر آمد
کاروار28؍اگست (ایس او نیوز)یہاں کے آلی گدّا نامی مقام پرواقع سمندری ساحل پر ایک نامعلوم نوجوان خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی عمر ۲۰ سال کے آس پاس ہوگی۔اس کے علاوہ اس لاش کے نام ، مقام وغیرہ کے بارے میں کوئی تفصیل پتہ نہیں چل پارہی ہے۔
ساحل پر پڑی ہوئی لاش کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے پولیس کو اس کی خبر دی تو ٹاون پولیس اسٹیشن کے اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور لاش کو ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا۔اس کے ساتھ ہی معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔