سداپور میں ٹریکٹر اُلٹ گیا؛ دو کی موقع پر موت
کاروار26/مئی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سداپور میں ایک ٹریکٹر اُلٹنے کے نتیجے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جن کی شناخت مہانتیّا شنبھئ ہیرے مٹھ (26) اور سومناتھ (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق الیکٹرک کھمبوں کو ٹریکٹر پر لاد کر لے جایا جارہا تھا جس کے دوران اچانک ٹریکٹر اُلٹ گیا، ٹریکٹر اُلٹتے ہی الیکٹرک کھمبے ان دونوں کے اوپر گرگئے، جس کے نیچے دب کر دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
سداپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔