یلاپور کی مشہور شخصیت اور سرگرم سماجی کارکن عبدالرحمان بیری انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2019, 7:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 23/جون (ایس او نیوز) ضلع اُتر کنڑا کے یلاپور تعلقہ کی مشہور شخصیت، ممتاز ہوٹل کے مالک  اور کئی اداروں کے سرگرم رکن  جناب عبدالرحمن حسن بیری 67 سال کی عمر میں آج  اتوار کو  انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

  جناب عبدالرحمن صاحب   اُترکنڑا مسلم یونائیٹید فورم کے بانیان میں سے   تھے۔ آپ  ملت تعلیمی ادارہ میں صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ مرحوم  صدیقیہ  ویلفئیر سنگھ کے سرگرم رکن تھے۔

بہت ہی مخلص اور لوگوں کے  دکھ درد میں کام آنے والے اور ملت کا درد رکھنے والے انسان تھے۔ آپ کے انتقال پر پورے یلاپور میں  ماتم  چھا گیا اور  گھروالوں سے تعزیت کرنے کثیر تعداد میں لوگ ان کے مکان  پر جمع ہوگئے۔ 

گھروالوں کے مطابق بعد نماز  مغرب  قریبی  قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

ان کے انتقال پر  نارتھ کینرا  مسلم یونائیٹیڈ فورم کے   صدر جناب امتیاز شیخ، جنرل سکریٹری جناب محسن قاضی، سرگرم رکن  علی جناب ،  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب ایس ایم پرویز اور جنرل سکریٹری  جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی، ڈاکٹر محمد حنیف شباب، جناب  سید محی الدین برماور اور  یحیٰ دامودی  سمیت کافی  دیگر ذمہ داران نے  گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے حق میں مغفرت کی دعائیں کی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔