ضلع شمالی کینرا میں منایا گیا خون عطیہ کا عالمی دن 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th June 2019, 12:17 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 15/جون (ایس او نیوز) شیواجی بی ایڈ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر شوانند نائک نے ضلع انتظامیہ، ضلع محکمہ صحت و خاندانی فلاح وبہبوداور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام منائے گئے خون عطیہ کے عالمی دن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ دے کر کسی کی جان بچانے کا پاکیزہ کام انجام دیا جاسکتا ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے طور پر خود ہی آگے بڑھ کر خون کا عطیہ دیا کریں۔

انہوں نے کہا کسی کی جان بچانا انتہائی اہم فریضہ ہے مگر اسے انجام دینے کے لیے درکار خون کو کسی بھی کارخانے میں تیار نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے نوجوان طبقے کوخون کا عطیہ دیتے ہوئے اس فریضے کی انجام دہی میں پہل کرنا چاہیے۔ اس موقع پرریڈ کراس سوسائٹی کے رکن مادھو نائک نے کہا کہ حادثات ہونے کی صورت میں عوام کو چاہیے کہ زخمیوں کو بغیر کسی خوف کے اسپتال میں پہنچانے کی کوشش کریں۔ پولیس کی طرف سے کسی قسم کی ہراسانی نہیں ہوگی اور نہ ہی زخمیوں کو اسپتال میں پہنچانے والوں کو کیس میں گواہ بنایا جائے گا۔ اس لئے کہ قانون ہمیشہ جان بچانے والوں کی حمایت کرتا ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر جی این اشوک کمارکی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام میں ضلع وارتا ڈپارٹمنٹ کے آفیسر ہیمنت راجو، ریڈ کراس سوسائٹی کے چیرمین وی ایم ہیگڈے، سکریٹری جگدیش کے علاوہ ریڈ کراس سوسائٹی،میونسپالٹی کے اراکین اورمیڈیکل افسران وغیرہ موجود تھے۔اجلاس سے پہلے کاروار کے نندن گدا علاقے میں خون کے عطیہ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک ریالی نکالی گئی۔

اسی طرح کمٹہ میں ’خون دو ایک جان بچاؤ‘ نامی وہاٹس ایپ گروپ کے اراکین اور دیگر نوجوانوں نے بلڈ بینک میں اپنا خون عطیہ کیااور کیک کاٹتے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے خون کے عطیہ کا عالمی دن منایا گیا۔معلوم ہو اہے کہ یہ وہاٹس ایپ گروپ گزشتہ 7برسوں سے حادثات، ڈیلیوری یاپریشن کے موقع پر خون کے ضرورت مندوں کو مسلسل خون فراہم کرنے کا کام کررہا ہے۔قابل ستائش بات یہ ہے کہ اس میں پانچ مردوں کے گروپ اور ایک خواتین کا گروپ ہے جس کے تحت 8500 اراکین بغیر کسی مفاد کے خون کا عطیہ دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

اس موقع پر کمٹہ بلڈ بینک کے سینئر سیکریٹری ڈاکٹر موڈلگیری شانبھاگ نے خطاب کرتے ہوئے اس وہاٹس ایپ گروپ کی خدمات کو سراہا۔گروپ کے بانی شریدھر کمٹہ کر نے بتایا کہ ان کے گروپ کے اراکین ضلع شمالی کینرا میں ہی نہیں بلکہ منگلورو، اڈپی اور میسور جیسے دیگر علاقوں میں بھی پہنچ کر خون کی ضرورت پورا کرتے ہیں۔اس طرح اب تک 2700سے زیادہ ضرورت مند افراد کو خون دے کر جان بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ امسال اب تک 950افراد کو خون فراہم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وینکٹیش نائک، پانڈو رنگ شانبھاگ، پون نائک، منی کنٹھا نائک، بال کرشنا گاؤڈی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...