ایک انچ زمین نہیں دیں گے،اودھوٹھاکرے کویڈیورپا کاجواب
بنگلورو،19؍جنوری(ایس او نیوز) مہاراشٹر اور کرناٹک کے مابین سرحدی تنازعہ ایک بارپھر زورپکڑ رہاہے۔ مہاراشٹر کے سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہاہے کہ ان کی حکومت کرناٹک کے ان علاقوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں مراٹھی بولنے والے اکثریت میں ہیں۔
کرناٹک کے سی ایم یڈیورپا نے اس بیان کوغلطی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ کرناٹک کی ایک انچ بھی زمین نہیں دی جائے گی۔ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز کہاتھاکہ ان کی حکومت کرناٹک کے ان علاقوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں مراٹھی بولنے والے اکثریت میں ہیں۔
چیف منسٹر آفس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس مقصدکے لیے قربانی دینے والوں کویہ حقیقی خراج تحسین ہوگا۔ ریاست مہاراشٹر لسانی طور پر بیلگام اور دیگر علاقوں کا دعویٰ کرتی ہے جو پہلے بمبئی کاحصہ تھے لیکن اب ریاست کرناٹک میں آتے ہیں۔