پارلیمانی انتخاب کے لئے ضلع شمالی کینرا میں تعداد 1.16لاکھ ووٹرس کا اضافہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 8:44 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 13؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں اس مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی تعداد 1.16لاکھ ووٹرس کا اضافہ ہوا ہے۔لیکن2009کے سابقہ پارلیمانی انتخاب کا موازنہ کریں تو یہ تعداد کچھ کم ہوئی ہے ، کیونکہ 2009میں فہرست رائے دہندگان میں 1.30لاکھ ووٹرس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ضلع شمالی کینرا میں 8اسمبلی حلقے شامل ہیں 23اپریل کو یہاں پارلیمانی حلقے کے لئے پولنگ ہونے والی ہے اور ضلع انتظامیہ نے اس کے لئے اپنی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی ہیں۔ ہر پارلیمانی انتخاب کے دوران یہاں پر ایک لاکھ سے زیادہ ووٹرس کا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے ۔2009میں یہاں ووٹرس کی کل تعداد 12,86,556تھی جبکہ 2019میں یہ تعداد15,33,926ہوگئی ہے۔ اس حلقے میں جملہ 1922پولنگ بوتھس موجود ہیں۔

ضلع الیکشن آفیسر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ بوتھ لیول پر ووٹرس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کی سلِپ گھر گھر جاکر فراہم کرنے اور ووٹروں کی رہنمائی کرنے کی ذمہ داری افسرا ن اوراہلکاروں کو سونپی گئی ہے۔الیکشن کے تعلق سے سی ویجل سسٹم کا استعمال کرنے میں ضلع شمالی کینرا پوری ریاست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ووٹنگ کے تعلق سے عوام کے اندر پوری طرح بیداری لانے کا کام کیا گیا ہے ۔پولنگ بوتھس کے افسران کو ضروری تربیت دی گئی ہے۔کمٹہ کے وی وی بالیگا کالج میں ووٹوں کی گنتی کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ الیکشن کی بقیہ کارروائی پرامن طریقے پر خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی جائے گی۔

ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ ریاست میں پہلی بارضلع شمالی کینرامیں نابینا ووٹرس کے لئے بریئل سسٹم والی بیلیٹ شیٹ فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن میں حصہ لینے پر ووٹرس کوآمادہ کرنے کی ایک مہم کے طور پرآئندہ دنوں میں معذور ووٹرس کے لئے پیراگلائڈنگ اور نوجوان ووٹرس کے لئے اسکوبا ڈائیونگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...