شمالی کینرا پارلیمانی امیدوار آنند اسنوٹیکر کی انتخابی مہم میں وزیراعلیٰ کمارا سوامی اور ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th April 2019, 8:18 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار19؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کی پارلیمانی سیٹ پرمرکزی وزیر اور بی جے پی امیدواراننت کمار ہیگڈے کے خلاف جنتادل ایس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر کی تشہیری مہم میں اس وقت تیزی آگئی جب ریاستی وزیراعلیٰ کماراسوامی اور ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے مختلف مقامات پر انتخابی مہم میں حصہ لیا اور جلسوں سے خطاب کیا۔

ڈانڈیلی میں کماراسوامی کا خطاب: ڈانڈیلی کے پرانے نگر سبھا میدان میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کماراسوامی نے کہا کہ علاقے کی ترقی کے لئے آنند اسنوٹیکر کو ووٹ دے کرانتخاب میں کامیاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی فلاح اور ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے۔ گزشتہ پانچ سال مودی حکومت نے صرف وعدوں پرگزاردئے۔ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔جبکہ ہم لوگ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو سامنے رکھ کر انتخابات کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مرتبہ کانگریس اور جنتا دل ایس کے مشترکہ امیدوار کو جیت دلاکر ضلع شمالی کینرا کی ترقی کے لئے کام کرنے کا موقع فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے  دنوں میں غریبوں، کسانوں، بے روزگاروں اورقلی مزدوری کرنے والوں کے لئے مزید فلاحی منصوبوں پر عمل کیا جائے گا۔

کانگریس کے سنئیر لیڈر، ضلع انچارج اور ریوینیو وزیر آر وی دیشپانڈے نے عوام سے اپیل کی کہ جنتا دل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کو انتخاب میں زبردست جیت دلانے کے لئے سرگرم ہوجائیں۔ انہوں نے سدارامیا کی قیادت والی سابقہ ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے عوامی فلاحی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا آئندہ بھی کئی اہم منصوبوں پر عمل کیا جائے گا۔اس لئے اس مرتبہ اس علاقے سے آنند اسنوٹیکر کو کامیاب کیا جائے۔اس پروگرام میں ودھان پریشد کے اراکین بسواراج ہوراٹّی،ایم ایل گھوٹنیکر اور رکن اسمبلی کوناریڈی نے بھی عوام سے اپیل کی کہ مشترکہ امیدوار کی جیت کو یقینی بنائیں۔

بیلگام میں انتخابی تشہیر : بیلگاوی ضلع کے ایم کے ہبلی میں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کماراسوامی نے کہا کہ بیلگاوی میں سوورنا سودھا کی تعمیر اس دور میں ہوئی تھی جب میں ریاست کا وزیر اعلیٰ تھا۔اب کی بار میں نے کسانوں کا قرضہ معاف کردیا ہے۔ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو 1000ہزار روپیوں کا وظیفہ جاری کیا ہے۔مودی حکومت نے دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھالیکن انہوں نے لوگوں کی نوکریاں چھیننے کا کام کیا ہے۔

اس موقع پر امیدوار آنند اسنوٹیکر نے کہا کہ اگر عوام مجھے ا س مرتبہ رکن پارلیمان منتخب کرتے ہیں تو میں کسانوں کی فلاح کے لئے کام کروں گا۔ اس کے علاوہ صنعتوں کو فروغ دینے کے منصوبوں پر بھی عمل کیا جائے گا۔

کمٹہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت: کمٹہ  میں  اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کماراسوامی نے  بی جے پی امیدوار اننت کمار ہیگڈے پر طنزیہ چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ : ’’ 23اپریل کے بعد ایسا موقع آئے گا کہ لوگ پوچھنے لگیں گے کہ بھئی اننت کمار تم کہاں ہو؟‘‘ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پہلے مرحلے میں جہاں انتخابات ہوئے ہیں ان14سیٹوں پر مشترکہ امیدوار بھاری جیت درج کرنے والے ہیں۔انہوں نے اپنے بیٹے کی جیت بھی یقینی ہونے کی بات کہی۔وزیر اعلیٰ نے سرسی اور سداپور میں بی جے پی امیدوار اننت کمار ہیگڈے کے قریبی افراد سے ضبط کی گئی رقم کے سلسلے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر اپنی لوٹی ہوئی رقم سے ووٹ خریدنے کی مہم پر نکلے ہیں۔ پہلے نوجوان ان کے ساتھ تھے مگر اب کی بار ووٹ دلانے کے لئے ان کے پاس نوجوان نہیں ہیں اس لئے نوٹوں کاسہارا لیا جارہا ہے۔

بی جے پی کی طرف سے نریندرا مودی کے نام پر ووٹ طلب کیے جانے کا جو سلسلہ چل پڑا ہے اس پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیدواروں کو مودی کی تصویر اٹھاکر ووٹ مانگنے کے لئے نکلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں عوام بی جے پی کو اچھا سبق سکھائیں گے۔

خیال رہے کہ  بدھ کو بھٹکل میں  بھی انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں کانگریس کے رہنما دیش پانڈے سمیت  بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، جےڈی نائک سمیت دیگر کافی لیڈران نے شرکت کی تھی۔ بھٹکل میں منعقدہ انتخابی جلسہ میں  اُترکنڑا کے کانگریس۔جے ڈی ایس مشترکہ اُمیدوار آنند اسنوٹیکر نے  خطاب کرتے ہوئے بھٹکل کے عوام سے  درخواست کی تھی اس بار کے الیکشن میں اُنہیں ایک موقع دیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...