بھٹکل میں ضلع لوک آیوکتہ کی طرف سے عوامی میٹنگ کاانعقاد ۔ ڈی وائی ایس پی اروند نے کہا؛ قانون کے تحت عوامی مسائل کو حل کرنےکی کوشش کی جائے گی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th September 2019, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) لوک آیوکتہ قانون کےتحت عوامی مسائل اور شکایات کا حل نکالنےکی کوشش کی جائے گی، کسی بھی محکمہ کے آفسران سفارش یا رقم کے ذریعے کام انجام نہیں دے سکتے۔ یہ بات  ضلع لوک آیوکتہ ڈی وائی ایس پی اروند کلگجی نے کہی۔ وہ یہاں پیر کو تعلقہ پنچایت ہال میں منعقدہ کرناٹکالوک آیوکتہ عوامی شکایات وصول میٹنگ میں عوام سے خطاب کررہےتھے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری آفسران کے لئے  ضروری ہے کہ   عوامی عرضیوں پر  متعینہ وقت کے اندر  فیصلہ لیں اور  عوامی مسائل اور ان کے سوالات کا جواب دینے میں  ٹال مٹول نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ  ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں خدمات انجام دے رہے افسران کی فہرست ہمارے پاس موجود ہے، انہوں نے غیرقانونی کاموں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

میٹنگ کی شروعات میں  ماولی گرام پنچایت -1حدودکی 2غیرقانونی عمارتوں کو  منہدم کرنے  کےپنچایت افسر کا حکم ہونے کے باوجود منہدم نہ کرنے پر پنچایت ممبر جینت نائک نے لوک آیوکتہ افسران کی  توجہ دلائی۔ اس کی وضاحت کرتےہوئے افسران نے کہاکہ متعلقہ عمارات کو دئیے گئے بجلی کنکشن کاٹنے کے لئے ہسکام محکمہ کوخط لکھاگیاہے۔ معاملے پر ہیسکام انجنئیر منجوناتھ نے بتایاکہ اس سے قبل پنچایت کی طرف سے اجازت دی گئی تھی اب اس کو کاٹنے کہیں تو ممکن نہیں ہے۔ پہلے پنچایت کی طرف سے عمارت کو دی گئی منظوری منسوخ کی جانی چاہئے۔ لوک آیوکتہ ڈی وائی ایس پی اروند نے پنچایت اور ہیسکام افسران کو تاکید کی کہ وہ اس تعلق سے  اگلے 15دنوں کے اندر  واضح فیصلہ لیں۔

یلووڑی کووؤر کے مکین ناگیندر نائک نے ہیرور میں عمارت کی تعمیر کولے کر اپنا مسئلہ پیش کیا۔ بھٹکل میں زیر تعمیر نئے بس اسٹانڈ اور اندراکینٹین متعینہ مدت میں مکمل نہ  ہونے پر عوامی عرضی لوک آیوکتہ کو دی گئی ۔ لوک آیوکتہ سی پی آئی منجوناتھ ، تحصیلدار وی پی کوٹرولی، تعلقہ پنچایت افسر لکشمی نارائن سوامی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔