کاروار میں فرینڈ شپ کرکٹ میچ میں ڈی سی الیون چمپئین : پریس الیون ٹیم بنی رنر اپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2020, 10:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:17؍فروری(ایس اؤ نیوز) شہر کے کاجوباغ میں واقع ضلع پولس پریڈ میدان میں فرینڈ شپ بھائی چارگی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر ہریش کمار کی قیادت والی ڈی سی الیون ٹیم نے پریس الیون ٹیم کو دو رنوں سے شکست دے دی اور شاندار  جیت حاصل درج کی۔

سنئیر سول جج ٹی گوندیا نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہمیشہ دباؤ میں رہنے والے افسران اور رپورٹروں نے خیر سگالی کی علامت کے طورپر کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے خوشی و مسرت کو محسوس کیا۔ ڈی سی الیون ٹیم کی قیادت ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار کررہے تھے تو پریس الیون ٹیم کی قیادت ٹی بی ہری کانت سنبھال رہے تھے۔

12اوورس کے میچ میں ڈی سی الیون ٹیم نے 7وکٹ کھوکر 104رن بنائے۔ نائب کپتان ضلع کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتےہوئے 32رن بنائے۔ ڈی سی ہریش کمار، ایڈیشنل ڈی سی ناگراج سنگریر، ڈانڈیلی کے بلدیہ کمشنر سید ، گوکرن کے ایس آئی نوین نائک نے ایس پی کا باری باری ساتھ دیا۔ پر یس الیون کی طرف سے واسو دیو گوڈا نے 4وکٹ حاصل کئے۔

میچ بے حد دلچسپ رہا اور جیت کے لئے 105رنوں کا پیچھا کرتےہوئے پریس الیون مقررہ 12اووروں میں  8وکٹ  کے نقصان پر 102رن بناپائے۔

پریس الیون ٹیم کو شروعات میں ہی جھٹکا لگا ، مگر بھرت راج نے دھواں دھار بلے بازی کرتےہوئے ٹیم میں جان بھرنےکی کوشش کی ۔ لیکن مڈل آرڈر بلے بازوں کے وکٹیں کھونے سے ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی۔ اسی دوران ششی دھر گوندلی نے تیز رفتار 27رن بنائے۔ اوپنر کے طورپر درشن نے 42رن بنائے تھے۔ آخر کار ڈی سی الیون نے 2رنوں سے جیت حاصل کی۔

ایس پی شیوپرکاش دیورا ج کے آل راؤنڈر مظاہرے پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا تو بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنےو الے پریس الیون ٹیم کے درشن نائک کو بہترین بلے باز اور ایس آئی سنپت کمار کو بیسٹ بالر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...