اڈپی ضلع انچارج وزیر ہیبالکر نے کہا : غیر اخلاقی پولیس گری کے خلاف ہوگی کٹھن کارروائی 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2023, 1:00 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اڈپی، 23 / ستمبر (ایس او نیوز) اڈپی ضلع انچارج وزیر لکشمی ہیبالکر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی پابندی کرنا ہر ایک شہری کا فرض ہے ۔ ہم غیر اخلاقی پولیس گری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف ہر طرح کے قانونی اقدامات کیے جائیں ۔ 
    
وزیر ہیبالکر نے کہا کہ کاویری ندی کے پانی تمل ناڈو کو جاری کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی پالیسی بالکل صاف اور واضح ہے ۔ میرا موقف یہ ہے کہ ہماری ریاست کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیے ۔ سپریم کورٹ کا حکم  ماننا ہمارے لئے ضروری ہے ۔ ایسے حالات میں ہمیں برسات کے لئے دعا کرنی چاہیے ۔  ہماری حکومت عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔ کسانوں کے مفادات کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اس سلسلے میں ہاتھ باندھ کر خاموش نہیں بیٹھے ہیں ۔  ہمارے وزیر اعلیٰ نے تین روز تک دہلی میں قیام کرتے ہوئے جل شکتی محکمہ کے وزیر سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم دیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں ریاست کا موقف درست تھا یا نہیں اس پر بحث کرنے کے بجائے ہمارا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے یہ سوچنا اہم ہے ۔ 
    
خواتین ریزرویشن بل کے تعلق سے لکشمی ہیبالکر نے کہا کہ اس بل کو لانے والے وزیر اعظم مودی کی میں ستائش کرتی ہوں ۔ کانگریس پارٹی شروع سے ہی عورتوں کے مفادات کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اور اس نے اس سے قبل کئی مرتبہ اس بل کو لانے کی کوشش کی ہے ۔ اس طرح کے کام کرنے کے لئے بڑی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بینکوں کو قومیانے ، لینڈ ریفارمس کے ذریعے لوگوں کو زمین کا مالک بنانے اور 18 سال کی عمر میں ووٹنگ کا حق دینے جیسے اہم اقدامات اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے کیے تھے ۔ 
    
قحط زدہ علاقہ قرار دینے کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی سیاست یا جانبداری کی بات کو مسترد کرتے ہوئے وزیر لکشمی ہیبالکر نے کہا کہ اڈپی ضلع کا صرف کارکلا تعلقہ قحط زدہ قرار دیا گیا ہے ۔ آئندہ جو فہرست جاری ہونے والی ہے اس میں مزید تعلقہ جات شامل کیے جائیں گے ۔ بیلگاوی ضلع کے 14 میں سے 13 تعلقہ جات قحط زدہ قرار دئے گئے ہیں ۔ لیکن میرے اپنے علاقہ کو قحط زدہ زمرہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ اس بات ثبوت ہے کہ اس معاملے میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...