اُڈپی: کاپو تعلقہ میں گھر گھر پہنچ کر گھروالوں کا غیرقانونی سروے : اعتراض کے بعد پولس نے لگائی روک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th December 2022, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی :4؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) ضلع اُڈپی کے کاپو تعلقہ حدود میں آشا کارکنان  جب غیر قانونی طورپر گھر گھر پہنچ کر گھروالوں کی  تفصیلات  طلب کرنے لگے تو پولس کو خبرکرنے کے بعد اس کام کو روک دیا گیا۔ اس تعلق سے ایک وڈیو کلپ بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد عوام سوال کررہے ہیں کہ  سروے کرنے والی آشاکارکنان کو  اس کام کا ٹھیکہ کس نے دیا تھا، وہ لوگ کیوں  گھر گھر پہنچ کر  گھروالوں کی معلومات جمع کررہی تھیں ؟

اس سلسلے میں ایک عورت کی باتوں پر مشتمل وڈیو کلپ اور  ایک تفصیلاتی مسیج سوشیل میڈیا پر وائر ل ہواہے۔ جس کے مطابق  اچھیلا میں آشاکارکنان گھر گھر پہنچ کر گھروالوں کی مکمل جانکاری حاصل کررہی ہیں اور گھروالوں کو ایک فارم  پُرکرنے کےلئے دیا جارہا ہے۔ اس پر ایک و گھر کی خاتون نے اعتراض کیا  اور معلومات دینے سے انکار کردیا۔ جو فارم دیا گیا تھا، اُس پر حکومت کے کسی محکمہ کے لیٹر ہیڈ  یا  مصدقہ مہرلگی ہوئی نہیں ہے۔  جب  عوام نے اس تعلق سے  سوال پوچھا تو کارکنان جواب دینے میں  دائیں بائیں دیکھنے لگ گئے۔  

اچھیلا کی ایک عورت نے شکایت کی ہےکہ ’’آشاکارکنان جب اس کے گھر پہنچے تو ہم نے اپنی معلومات دینے سے انکار کردیا۔ اس وقت انہوں نے جانکاری نہ دینے پر خود پولس کا نام لے کر دھمکی دی ۔ جب ذاتی فوٹو اور بینک کھاتوں کی تفصیل پوچھی گئی تو ہمیں شبہ ہوا اور ان سے پلٹ کر سوال کیا ۔  جس پر  آشاکارکنان نے ٹھیک سےجواب نہیں دیا‘‘۔

سوشیل میڈیا پر وائر ل ایک وڈیو میں ایک عورت نے اس تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ ’’آتے ہی پہلے صرف آدھار کارڈ نمبر پوچھتے ہیں،  اس کے بعد ایک الگ الگ  معلومات لینی شروع کیں اس وقت ہم نے کہاکہ ہم اپنی معلومات نہیں دیں گے ۔تب انہوں نے پولس کی دھمکی دی ۔ اس سلسلے میں ہم نے مقامی گرام پنچایت اور پرائمری ہیلتھ سنٹر سے بھی رابطہ کیاتو انہوں نے کہاکہ ہم نے ایسی کوئی جانکاری حاصل کرنےکی ہدایت نہیں  دی ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر آشا کارکنان کس کےلئے معلومات اور جانکاری  حاصل کررہے ہیں اور کس کو دے رہے  ہیں؟ ۔

جب اُڈپی ضلع محکمہ صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر ناگ بھوشن سے رابطہ کرتےہوئےاس تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کسی کے ذریعے جانکاری یا  سروے سے صاف انکار کردیا اور  کہاکہ ہم نے آشاکارکنان  کو  اس طرح کی جانکاری لینےکی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔

فارم میں کیا کیا ہے: آشاکارکنان کی طرف سے دئے جانے والے  فارم  پر نام، پتہ ، گھر کے ہرفر د کاموبائیل نمبر، آدھار نمبر، ای میل، ٹیلفون نمبر، گھروالوں کی مکمل معلومات ، سواریوں کی تفصیل ، پکوان گیس کمپنی اور گیس سلینڈر نمبر، پان کارڈ (ہرایک ممبرکا ) ، ووٹر آئی ڈی نمبر (ہرایک فرد کا )، پاسپورٹ نمبر، پرانے پاسپورٹ کا نمبر، بچوں کی تفصیلات اور زیر تعلیم اسکولوں کی تفصیلات ، گوشت خور  یا سبزی خور، ذات، گھروالوں کی صحت کی جانکاری ، کووڈ ٹیکہ لینے کی تفصیلات، دوسرا کوئی اور ٹیکہ لیا ہے تو اس کی تفصیلات، کتنے بینک اکاؤنٹ ہیں ، کونسا بینک اور اکاؤنٹ نمبر، پوسٹ آفس اکاؤنٹ کی تفصیلات اور بچت کھاتہ اکاؤنٹ کی تفصیلات، گھر کے ہرفرد کی تعلیمی لیاقت، اسکول کانام اور پتہ ، پیدائشی مقام اور تاریخ پر مشتمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ  کوئی خفیہ سنگھا یا کوئی ادارہ  کسی خاص مقصد کے تحت گھر گھر پہنچ کر  سروے کررہا ہے،   ذمہ داران کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ  اُن کے گھر کوئی سروے کے لئے آتا ہے تو پہلی فرصت میں  علاقہ کے ذمہ داران کو خبر دیں اور اپنے گھر کی کسی بھی طرح کی معلومات  سروے کرنے والوں کو فراہم نہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...