اڈپی ڈسٹرکٹ جج کے گھر میں چوری۔4.8لاکھ روپے مالیت کے زیورات پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف
اڈپی 16/ دسمبر(ایس او نیوز) اڈپی ضلع جج سی ایم جوشی کے اجرکاڈ میں واقع رہائشی کوارٹر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس کے بارے میں خود گھروالوں کو بڑی تاخیر معلوم ہوا ہے۔
چوری کی واردات کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب جج کی بیوی شیلاجا جوشی نے زیورات کو بینک کے لاکر میں رکھنے کے لئے اپنی ایک الماری کا خانہ کھولا۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ وہاں سے ایک زیورات کا ڈبہ غائب ہے اورچوروں نے 4.8لاکھ روپے مالیت کے 138گرام وزنی سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔۔شیلاجا جوشی نے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں 15دسمبر کو شکایت درج کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم لوگوں نے 11اور 28 نومبرکے عرصے میں کسی وقت اس کی الماری سے مذکورہ زیورات چرائے ہیں۔ پولیس نے کیس رجسٹر کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔