فلپائن میں تباہناک زلزلہ، 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، کئی مکانات منہدم

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2022, 6:02 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منیلا،27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) فلپائن کے لوجون جزیرہ میں بدھ کے روز 7.3 شدت سے آئے زلزلہ میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 30 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابرا علاقہ اور بیگوئنٹ میں زیادہ تباہ ہوئی ہے جہاں زلزلہ سے کئی گھروں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دی نیشنل ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ (این ڈی آر آر ایم سی) نے شمالی فلپائن کے بینگوئٹ علاقہ میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ مقامی افسران نے یہ بھی بتایا کہ بینگوئٹ علاقہ میں کم از کم پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابرا علاقہ کے گورنر جوکلن برنوس نے کہا کہ بانگوئڈ شہر میں زلزلہ سے ایک 25 سالہ مرد کی بھی موت ہو گئی۔ نیوز ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی ریڈیو نیوز میں بتایا گیا کہ زلزلہ سے کم از کم 25 لوگ معمولی طور سے زخمی ہوئے ہیں۔

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سسمولوجی (فیولسیس) نے کہا کہ 7.3 شدت کا زلزلہ شمالی فلپائن کے ابرا علاقہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8.43 بجے (0043 جی ایم ٹی) آیا۔ ادارہ نے سب سے پہلے اس کی شدت 7.3 بتائی اور زلزلہ کا مرکز لگانگیلنگ شہر بتایا۔

میٹرو منیلا سمیت اہم لوجون جزیرہ پر کئی علاقے میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں اونچی عمارتوں میں پانی بھر گیا اور ریل ٹرانسپورٹیشن کو معطل کر دیا گیا۔ یہ الوکوس سُر، پنگاسینن، نوئیوا وجکایا، بلاکان، لگونا اور کیویٹے سمیت کئی علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔ راجدھانی علاقہ میں راشٹرپتی بھون سمیت کئی دفاتر میں گھبرائے ہوئے ملازمین عمارتوں سے باہر بھاگ گئے۔

ابرا علاقہ کے لاپاج شہر کے میئر جوسیف برنوس نے کہا کہ زلزلہ سے علاقے میں کئی کنکریٹ کے گھروں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ ’’مجھے رپورٹ ملی ہے کہ ہمارے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ابرا یونیورسٹی میں کچھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈیننڈ رومولڈیز مارکوس بدھ کو علاقہ کا دورہ کریں گے۔ یہ جانکاری ان کے پریس سکریٹری روز بیٹرکس کروز-اینجلس نے دی۔ فیوولکس کے سربراہ ریناٹو سالیڈم نے متنبہ کیا کہ ٹیکٹونک زلزلہ کے بعد جھٹکے آ سکتے ہیں اور زمین دھنسنے جیسے نقصان ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے لوگوں اور مقامی سرکاری افسران سے محتاط رہنے کی گزارش کی۔

انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شگافوں کے لیے عمارتوں کا جائزہ کرنا اور زمین دھنسنے پر نظر رکھنا یقینی کریں، خصوصاً جب بارش ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے دیہی عوام سے زمین دھنسنے والے علاقوں کو چھوڑنے کی گزارش کی۔ اس سے پہلے 16 جولائی 1990 کو شمالی لوجون 7.8 شدت کے زلزلہ سے ہل گیا تھا، جس کے سبب 125 کلومیٹر سڑک میں دراڑ آ گئی تھی، جو اورورا علاقہ سے نوئیوا وجکایا تک پھیلا تھا، جس میں تقریباً 1200 لوگ مارے گئے تھے اور کئی عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...