نیتراوتی ایکسپریس میں خاتون کا بیگ چرا کر چلتی ریل سے کودنے والے دو چور بھٹکل میں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2019, 8:44 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2/نومبر (ایس او نیوز)تیرواننت پورم سے کُرلا ممبئی جانے والے نیتراوتی ایکسپریس کے ڈبے سے ایک خاتون مسافر کا بیگ چرانے کے بعد بھٹکل ریلوے پلیٹ فارم پر چلتی ٹرین سے کودنے اور شیرور کی طرف بھاگنے والے دو چوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بھٹکل پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی کہ دو نوجوان چلتی ٹرین سے کودنے کے بعد شیرور کی طرف پیدل بھاگ نکلے ہیں۔ بھٹکل سب انسپکٹر یوگیندر سنگھ نے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ علاقے میں تلاشی مہم چلائی تو دو نوجوان مشتبہ حالت میں ایک پُل کے نیچے پائے گئے۔ ان کے پاس ایک کالے اور سفید رنگ کا بیگ تھا۔ تفتیش کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ اس ٹرین میں بیندور اسٹیشن سے سوار ہوئے تھے، جس کی تصدیق ان کے پاس موجود بیندور سے کاروار تک کے ٹکٹ سے ہوگئی۔

 ان دو نوجوانوں کی شناخت اپن انگڈی کے رہنے عبدالرشید (22سال) اور بنٹوال کے رہنے والے اسحاق (19سال) کے طورپر کی گئی، جس کے بعد مزید پوچھ تاچھ کے لئے ریلوے پروٹیکشن فورس کے آؤٹ پوسٹ میں لایا گیا۔ تفتیش کے دوران بیگ کے اندر دس ہزار روپے مالیت کا ایک سیام سنگ موبائل فون، 23ہزار روپے نقد،ایک دستی گھڑی، پیان کارڈ اور مندر کو عطیہ دی گئی ایک رسید دستیاب ہوئی جس سے پتہ چلا کہ یہ بیگ ستیہ بھما مینن کا ہے۔ بیگ کے اندر چھتری اور کچھ دوائیاں بھی موجود تھیں۔ملزمین نے بتایا کہ انہوں نے بیندور اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہونے کے بعد اے سی بوگی کی برتھ نمبر ۰۵ سے یہ بیگ اڑایا تھا۔ جب سب انسپکٹر کاروار نے ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ٹی ٹی ای سے رابطہ قائم کیا تو معلوم ہواکہ کسی بھی مسافر نے بیگ چوری ہونے کی شکایت نہیں کی ہے۔

پولیس نے بیگ سے ملنے والے فون کو سوئچ آن کیااور اس پر موجود مسڈ کال نمبر پر رابطہ قائم کرنے پر شیام نے ایک شخص نے فون اٹھایا اور اس نے بتایا کہ ٹرین میں اس کی ساس ستیہ بھما سفر کررہی ہیں اور ان کی بیگ گم ہوجانے کی شکایت درج کی گئی ہے۔ جب ٹرین گوا اسٹیشن پر پہنچی تو وہاٹس ایپ مسیج کے ذریعے بیگ چوری ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی۔

 بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور پھر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نمبر 2 اسحاق ایک عادی مجرم ہے۔ اس کے خلاف کیرالہ کے شورنور میں ڈاکہ زنی کا کیس درج ہے۔اس کے علاوہ 30اکتوبر 2019کومنگلوروریلوے اسٹیشن پر بھی ٹرین کے اندر خاتون کے گلے سے سونے کی چین اڑانے کا کیس بھی درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...