بھٹکل کے ہریجن کیری میں مکینوں کو ہراساں کرنےکے الزام میں ایک فرد گرفتار : ملزم کے گھر سے کچھوے اور کچھووں کے انڈے برآمد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th April 2021, 8:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہریجن کیری میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس پر اُسی علاقہ کے مکینوں  نے  مسلسل ہراساں کرنےکاالزام  عائد کیا تھا۔ گرفتاری پیر کی شام کو پیش آئی۔ اس موقع پر جب بھٹکل تحصیلدار ایس روی چندرا اپنے عملہ کے ساتھ پنچ نامہ کرنے ان کے مکان پہنچےتو حیرت انگیز طور پر ان کے مکان سے کچھوے اور کچھووں کے انڈے برآمد ہوئے۔

پتہ چلا ہے کہ  ہریجن کیری کے مکینوں نے علاقہ میں مقیم منجو نامی فرد پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ میونسپالٹی ملازمین کو انفرادی طور پر ہراساں کرتا ہے۔ شکایت میں بتایا گیا تھا کہ عورتیں جب  نہانے جائیں یا ضروریات سے فارغ ہونےجائیں تو ان کاپیچھا کرتےہوئے کپڑے کھول کر نازیبا کرتوت کرتاہے۔ ہریجن کیری میں پینے کے پانی کو سپلائی کرنے والے پائپ کو کاٹ کر پانی بند کرتاہے۔ پہاڑی علاقے کے ٹیلوں کو کھود کر پہاڑکےکنارے بسے مکینوں میں خوف پیدا کررہا ہے۔ اس طرح اپنی مختلف کرتوتوں کی وجہ سے ہریجن کیری میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرنےو الے شخص کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ لےکر مکینوں نےپولس تھانےمیں شکایت درج کی تھی۔ پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم  کو اپنی تحویل میں  لے لیا۔

گھرمیں کچھوے اور انڈے :پیر کی شام تحصیلدار روی چندر ا جب ملزم کے گھر پنچ نامہ کے لئے پہنچے تو انہیں  ایک زندہ کچھوا اور کچھ کچھووں  کے انڈے نظر آئے۔ تحصیلدار نے فوری محکمہ جنگلات کو واقعے کی جانکاری دی اور  ان سب کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے محکمہ فوریسٹ کے حوالے کردیا۔  

بھٹکل رینج فوریسٹ آفسر (آر ایف اؤ) سویتا دیواڑیگا نے  بتایا کہ جو کچھوے اور کچھووں کے انڈے برآمد ہوئے ہیں، اس تعلق سے  جانچ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔