بھٹکل انجمن کالج فار ویمن میں تر بیتی و رہنمائی تقریب؛ چینائی سے تشریف فرما مہمان خصوصی نے خواتین سے ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال پر دیا زور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th October 2019, 2:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16/اکتوبر (ایس او نیوز/نور جہاں۔یم۔کے) انجمن حامی مسلمین بھٹکل کی صد سالہ تقریبات  کے موقع پر اپنی علمی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مورخہ 9/اکتوبر کو  انجمن کالج فار ویمن میں   طا لبات، اساتذہ، و  سرپرست خواتین کے لئے تر بیتی و رہنمائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  مہمانِ خصوصی کے طور پر چنیئی کی مشہورتاجرہ  و  ماہرِتعلیم  محترمہ نکہت فاطمہ سہیل نے بڑے ہی نا صحانہ انداز میں طالبات  و خواتین سے مخاطب ہو ئیں۔

پروگرام کی  پہلی نشست ( صبح ۹تا دوپہر ۱بجے)میں بالخصوص پی۔یو۔سی طا لبات سے مخاطب ہوتے ہوئے آپ نے   فرمایا کہ کسی بھی قو م کا ما ضی اس کے مستقبل کے لئے مشعلِ راہ ہوتا ہے۔آپ نے اسلامی تا ریخ میں  صحا بیات کا حوالہ دیتے ہوئے  ان کے کار ناموں کو سراہا۔حضرت خدیجہ ؓ عرب معاشرے کی ایک کا میاب تاجرہ تھیں۔امِ عمارہ غزوہ احد میں محمدﷺ کو کا فروں سے بچانے کے لئے سینہء سپر ہو گیئں۔اسی طرح کئی صحابیات علمِ طب،علمِ جراحی،کا شتکاری میں ما ہر تھیں۔ان کے کا رنامے   ہما رے لئے مشعلِ راہ ہیں۔طالبات کو مختلف علوم و فنون خاص کر مارشل آرٹس میں مہارت حاصل کر نے کی  ہدایت دی۔

دوسری نشست (دوپہر۲بجے سے ۵ بجے) میں آپ نے  با لخصوص سر پرست خواتین سے مخاطب ہو تے ہوئے فر ما یا کہ والدین کوشر عی دائرے میں رہ کر  تر بیت کے جو اصول و ضوابط  بتا ئے گئے ہیں انہیں  کو رہنمائی کے طور پر اپناتے ہوئے بچوں کی تر بیت کر نی چا ہئے۔آپ نے فر مایا بچپن مختلف مراحل پر مشتمل ہو تا ہے۔ہر  ایک مر حلے پر بچوں کی مختلف انداز میں دیکھ بھال و پر ورش درکار ہوتی ہے۔خاص کر سنِ بلوغت میں والدین کی ذمہ داریاں پہلے کے مقا بلے میں کئی گنا بڑھ جا تی ہے۔والدین کو چا ہئے کہ وہ بچوں کی اس عمر میں ان کے دوست بن جا ئیں اور  انہیں صیحح راستہ دکھائیں۔  الیکٹرانک چیزوں کے استعمالات کی خامیاں عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ نے کہا کہ آج جس دور میں ہم جی رہے ہیں یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔اور ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کو ئی بھی با شعور انسان انکار نہیں کر سکتا۔انسانی زندگی کا کو ئی شعبہ ٹیکنالوجی سے خالی نہیں رہا۔اس لئے ہمیں ہی یہ طے کر نا ہو گا کہ ہم اس کا استعمال کس طرح کریں۔ آپ نے ر یفریجریٹر کی عمدہ مثال دیتے ہو ئے کہا کہ یہ بھی ایک ٹیکنالوجی سے بنی مشین ہے۔ ہم اس میں حلال گوشت  رکھتے ہیں یا حرام یہ ہم پر منحصر ہے ۔

تقریب کا آغاز پی یو سی سائنس سالِ اول کی طا لبہ نورا محمدشعیب قا ضیاء کی تلاوتِ قرآنِ کر یم کی با بر کت آیتوں سے ہوا۔سارا ایف۔اے۔ نے تر جمہ پیش کیا۔نعتیہ کلام پیش کر نے کا شرف آرٹس سالِ اول کی طالبہ امِ کلثوم محی الدین کو حا صل ہوا۔آرٹس سا لِ دوم سے رابعہ  اور سا تھی نے اپنی سحر انگیز آواز میں ترانہء انجمن پیش کیا۔   مہمانِ خصوصی محتر مہ نکہت فا طمہ سہیل (چنیئی کی مشہورتاجرہ  و  ما ہرِتعلیم) ڈاکٹر فر زانہ محتشم صا حبہ،محترمہ سیما قا سمجی، محترمہ طا لعہ معلم،  محترمہ صادقہ قا ضیاء، محترمہ ثمینہ سعداء وغیرہ شہ نشین پر جلوہ افروز تھیں۔

پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ محتشم نے پروگرام کی صدارت کی۔   اُردو لکچرر  نور جہاں۔یم۔کے نے نظامت کی ذمہ داری  نبھائی۔انجمن صد سا لہ تقریبات کمیٹی برائے خواتین کی کوآرڈی نیٹر  محترمہ طا لعہ معلم صاحبہ نے جلسہ میں تشریف فرما مہما نوں کا اپنے مخصوص اندازمیں  استقبال کرتے ہوئے مہما نوں کا تعارف پیش کیا۔  انجمن صد سا لہ تقریبات کمیٹی برائے خواتین کی کنو ینر محترمہ سیما قاسمجی صاحبہ  نے  انجمن کی شاندار تعلیمی خدمات کا جائزہ لیا۔    آخر میں نور جہاں۔یم۔کے۔ کے کلما تِ تشکراور محترمہ طاہرہ تبسم فر قانی کی دعا کے سا تھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...