بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ 25 ہزار نقد لے کر لُٹیرے ہوئے فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2018, 2:21 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل میں چوری اب عام بات ہوگئی ہے،  رات کو تو چوریاں ہوتی ہی ہیں اور کچھ تالے پڑے ہوئے مکانات میں گھس کر چور گھر کی تلاشی لینے کے بعد خالی ہاتھ لوٹنے کی  وارداتیں بھی رونما ہو رہی ہیں، ایسے میں اب دن کے اجالے میں بھی چوریوں کی وارداتیں منظر عام پر آرہی ہیں۔

تازہ واردات بھٹکل بندر روڈ فرسٹ کراس میں آج جمعرات شام کو پیش آئی، جب گھر والے عصر کے وقت اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں چلے گئے، رات قریب نو بجے واپس آئے تو چوروں نے گھر کی حالت بگاڑ کر رکھ دی تھی۔

چوری کی یہ واردات ابو بہار ہائوس، جناب عثمان دامودی  کے مکان پر پیش آئی ہے۔ چوروں نے گھر کے پچھواڑے سے پہلے دیوار کوند کر اندرونی کمرے میں داخل ہوئے، پھر وہاں سے کھڑکی کی جالی کو کاٹ کر اندر جانے کا راستہ بنایا۔ سمجھا جارہا ہے کہ کھڑکی کے راستے کسی چھوٹے بچے کو اندر چھوڑ دیا گیا ہوگا، جس نے اندر پہنچتے ہی چوروں کے لئے دروازہ کھول دیا۔ وہاں سے چور اندرونی کمروں میں پہنچنے کے لئے ایک دروازے پر طاقت کا استعمال کرکے دروازے کی کُنڈی توڑ دی، پھر بیڈ روم میں داخل ہوکر الماریوں کو  شدید نقصان پہنچاتے ہوئے اُسے کھولنے کی کوشش کی۔ چور ایک الماری کو کھولنے میں کامیاب ہوئے، البتہ دوسری الماری پر کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔البتہ الماری پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔

چوروں نے ایک الماری میں رکھی ہوئی پچیس ہزار کی نقد رقم لوٹ لی،البتہ سونا یا زیورات الماری میں نہ ملنے کی وجہ سے  چوروں کو زیادہ مال چرانے کا موقع نہیں مل سکا۔

بھٹکل ٹائون پولس تھانہ کو چوری کے تعلق سے خبر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں کئی مکانوں میں چوروں نے خالی مکانات کو نشانہ بنایا ہے، البتہ گھر کے اندر کچھ قیمتی سامان نہ ملنے کی وجہ سے اُنہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ہے، مگر چونکہ متعلقہ  گھروں کے مالکان گلف میں رہتے ہیں،  جس کی وجہ سے پولس تھانہ میں کوئی شکایت  درج نہیں ہورہی ہیں، پولس تھانہ میں شکایتیں درج نہ ہونے کی بناء پر  اُن وارداتوں کی رپورٹنگ بھی نہیں ہورہی ہے۔ایسے میں ہرطرف عوام  یہی سوال کرتے دیکھے جارہے ہیں کہ آخر اتنی زیادہ چوریوں کی وارداتیں رونما  ہونے کے بائوجود پولس تو چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے، مگر ہمارے قومی ادارے خاموش کیوں ہیں ؟

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔