یوگی حکومت سماجوادی پارٹی سے خوف زدہ ہے؛ اکھلیش یادو کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 2:17 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

لکھنؤ، 20؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ا لزام عائد کیا کہ وہ سماجوادی پارٹی سے بری طرح خوف زدہ ہے، اسلئے  وہ ایس پی کے لیڈروں کو فرضی مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نےایک بار پھر۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ’’۳۰۰؍ یونٹ بجلی پاؤ ،نام لکھواؤ ،چھوٹ نہ جائو‘‘ مہم چلائے گی۔ پارٹی کارکنان اس مہم کے تحت گھر گھر جائیں گےاور۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی کے خواہشمند افراد کا فارم پر کروائیںگے۔ جن کے پاس بجلی کا بل ہے فارم پر وہی نام لکھناہوگا اور جو مستقبل میں کنکشن لینا چاہتے ہیں وہ راشن کارڈ کے مطابق نام لکھیں ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے  انتخابی مہم چلانے کیلئے رتھ چلانے کی بھی اجازت مانگیں گے۔

  الیکشن کمیشن سے سماجوادی پارٹی کی منظوری منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ پہلے بی جے پی کی منظوری کو رد کیا جائے کیونکہ وزیر اعلیٰ کے خلاف بھی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی سی ایم کے خلاف بھی کئی معاملات درج ہیں۔اس کے علاوہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران کے خلاف بھی  اس طرح کے مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک سماجوادی کے لیڈروں کے خلاف مقدمات کی بات ہے تو ان میں سے بیشتر معاملات فرضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام پور آئے ایک ضلع مجسٹریٹ  نے اپنے آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیلئے من مانی طور پر مقدمات درج کرائے تھے۔ اسی کڑی میں ناہید حسن کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ اعظم کو پھنسانے میں کانگریس اور بی جے پی دونوں شامل تھے۔ یہ بی جے پی کی چال ہے، پھر بھی سماجوادی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتیں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے پوری تیاری کے ساتھ عوام تک پہنچ رہی ہیں ۔

 میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی اطلاعات موجود ہیں، اس کے مطابق اگر سب سے زیادہ مجرمانہ شبیہ والے اراکین اسمبلی کو کسی پارٹی نے ایوان میں بھیجا ہےتو وہ بی جے پی ہے۔اس طرح تو بی جے پی کی رجسٹریشن بہت پہلے ہی منسوخ کردی جانی چاہئے تھی۔کیا بی جے پی کو وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات  کے خلاف ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا جبکہ وہ بی جے پی کے ممبر بھی نہیں ہیں۔

  اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے۲۰۲۲ء تک کسانوں کی آمدنی دُگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔اس کے برعکس بی جے پی کی پالیسیوں سے پریشان ہمارے کسان بھائی جب احتجاج کر رہے تھے تو یہ لوگ کسانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کسانوں کو دہشت گرد سمجھتے ہیں وہ اناج کھانا چھوڑ دیں۔ پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو کے ساتھ سوامی پرساد موریہ اور عبداللہ اعظم بھی موجود تھے۔

 ادھرسماجوادی پارٹی کے قومی سکریٹری راجندر چودھری نے چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن آف انڈیا، نئی دہلی کو ایک خط لکھ کر اتر پردیش  اسمبلی  انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور بے خوف وخطرمنعقد کرانے کیلئے  ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرانے کامطالبہ کیا ہے۔

 خیال رہے کہ نئے سال کے موقع پر ایس پی سربراہ نے اقتدار  میں آنے پرفی ماہ۳۰۰؍یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس میں نے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے بجلی صارفین کے بل بھی جاری نہیں کئے گئے ہیں اور یہ بل اسلئے نہیں  بھیجے  جارہے ہیں کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ بل میں کافی بے ضابطگیاں ہیں۔صارفین کے بل بغیر بجلی میٹر کی ریڈنگ دیکھے  چڑھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ’’وہ جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے اس طرح کا بجلی بل صارفین کو بھیجا تو  وہ انہیں ایسا شاٹ لگائیں گے کہ وہ  سارا بل بھول جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...