پاکستان کے خلاف وراٹ کوہلی نے کی رنوں کی بارش، توڑ ڈالا سچن تندولکر کا ورلڈ ریکارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2023, 11:59 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولمبو، 12/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ایشیا کپ 2023 میں پیر کو پاکستان کے خلاف ہندوستان نے رنوں کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے رنوں کی بارش کردی اور جیت کے لیے پاکستان کو 50 اوور میں 357 رن بنانے کا نشان دے ڈالا۔ 

وراٹ کوہلی نے ایشیا کپ کے سوپر-4 راؤنڈ میں پاکستانی گیندبازوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے محض 94 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 122 رن بنا  ڈالے۔ اس میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل  ہیں۔ اس سنچری اننگ کے دوران کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر کے نام سے مشہور سچن تندولکر کے سب سے تیز 13 ہزار رن پورا کرنے کے عالمی ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔ دراصل سچن تندولکر نے وَنڈے کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رن 321ویں اننگ میں مکمل کیے تھے، جبکہ کوہلی نے یہ فخر محض 267ویں اننگ میں ہی حاصل کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تندولکر نے بھی اپنے 13 ہزار رن پاکستان کے خلاف ہی پورے کیے تھے۔ انھوں نے 16 مارچ 2004 کو راولپنڈی میں 330ویں میچ کی 321ویں اننگ میں ایسا کیا تھا۔ اس میچ میں سچن نے 141 رنوں کی آتشی پاری کھیلی تھی اور پاکستان کو 12 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آتشی سنچری تو کوہلی نے بھی لگا دی ہے۔

کوہلی نے  پیر کو  اپنے وَنڈے کرکٹ میں 47ویں سنچری پوری کر لی جو کہ سچن تندولکر سے محض 2 کم ہے۔ یعنی کوہلی جلد ہی سچن کی 49 سنچری کے ریکارڈ کو بھی توڑ سکتے ہیں۔ بلکہ جس فارم میں وراٹ نظر آ رہے ہیں، ایشیا کپ کے باقی 3 میچوں (اگر ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو) میں ہی وہ اس ریکارڈ کی برابری کر سکتے ہیں، یا توڑ بھی سکتے ہیں۔

بہرحال، وراٹ کوہلی نے آج ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ دراصل انھوں نے کے ایل راہل کے ساتھ مل کر 233 رنوں کی پارٹنرشپ کی جو کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان کی سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ سچن تندولکر اور نوجوت سدھو کے نام تھا جنھوں نے 231 رن کی شراکت داری کی تھی۔ اگر پاکستان کی طرف سے ہندوستان کے خلاف سب سے بڑی شراکت داری کی بات کی جائے تو یہ ریکارڈ سعید انور اور اعجاز احمد کے نام ہے جنھوں نے 230 رنوں کی شراکت داری کی تھی۔

بتاتے چلیں کہ ایشیا کپ2023ءکے سوپر4  کے اس  تیسرے میچ میں ہندوستان  نے پاکستان کو228رنوں سے زبردست شکست دے دی ہے۔  357رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم   صرف 128 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...