بھٹکل میں گھر گھر جاکر سروے کرتی خواتین کو آزاد نگر میں روک دیا گیا؛ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا، سرکار کی طرف سے نہیں ہورہا ہے کوئی سروے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd January 2020, 8:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 23/جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل میں گھر گھر جاکر سروے کرنے والی خواتین کو آزاد نگر کے عوام نے اُس وقت روک لیا جب تین خواتین پر مشتمل ایک ٹیم   ایک مکان سے معلومات جمع کرنے کے بعد دوسرے مکان کے کمپاونڈ  میں داخل ہورہی تھیں۔   مقامی لوگوں نے خواتین سے سوالات کئے تو اُن میں سے ایک خاتون نے اپنا شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے بتایا کہ وہ بنگلور سے خصوصی سروے کے لئے آئی ہیں۔ فوری طور پر مقامی لوگوں نے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز کو واقعے کی جانکاری دی  جو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور خواتین کو سروے کرنے سے روکتے ہوئے اُنہیں واپس بھیج دیا۔

اس تعلق سے ایک وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں  ایس ایم سید پرویز صاحب  خواتین سے سوالات کررہے ہیں اور سروے کرنے والی ٹیم کی ایک خاتون بتارہی ہے کہ اُس کا تعلق بنگلور سے ہے اور اُنہیں منسٹری آف ہوم آفائرس کی جانب سے گھر گھر جاکر سروے کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ساحل آن لائن سے  گفتگو کرتے ہوئے جناب ایس ایم پرویز نے بتایا کہ  فون پر خبر ملتے ہی وہ جائے وقوع پر پہنچ گئے  تھے سوالات کرنے پر پتہ چلا کہ ایک خاتون بنگلور سے آئی تھی جبکہ دیگر دو کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ اُن سے پوچھنے پرخواتین نے بتایا کہ  سروے بنگلور   منسٹری آف ہوم افائرس کی جانب سے دی گئی ہدایات پر کیا جارہا ہے، خواتین نے بتایا کہ اُنہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چند جگہوں پر جائیں اور سینسس کرکے اُس کا ایک سیمپل موڈل اُنہیں روانہ کریں۔ جناب ایس ایم پرویز نے اُنہیں یہ کہہ کر واپس جانے کے لئے کہا کہ اگر  سرکار کی طرف سے کوئی سروے کرنا ہو تو مقامی  محکمہ کے  آفسران  کی طرف سے اجازت نامہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے آفسران کو ساتھ لے کر سروے کریں۔ اس طرح کی بات چیت کے بعد تینوں خواتین کو واپس بھیج دیا گیا۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا سے  سروے یا سینسس کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ  سرکار کی طرف سے کوئی سروے نہیں ہورہا ہے اور محکمہ کی طرف سے سینسس یا کسی بھی طرح کے سروے کے لئے کسی کو بھی نہیں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ  کون لوگ آخر گھر گھر پہنچ کر سروے کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے  درخواست کی کہ اگر کسی  علاقہ میں کسی بھی طرح کے سروے کے لئے  کوئی پہنچتا ہے تو  اُسی وقت محکمہ کو خبر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ   اس تعلق سے  محکمہ کو  کسی بھی شخص یا کسی بھی ادارہ کی طرف سے کوئی  شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

خبر ملی ہے کہ چند روز قبل  مُنڈلی میں بھی تین  مرد حضرات  سروے کرنے پہنچے تھے اور اُس وقت بھی  اُسی علاقہ کے عوام نے اُنہیں  راستے میں ہی روک کر  واپس بھیج دیا تھا، مُنڈلی میں  سروے کرنے والوں میں بھی ایک کا تعلق بنگلور سے اور دیگر دو کا تعلق بھٹکل سے تھا۔ 

شہریت قانون ، این آر سی  اور این پی آر  کی مخالفت میں  ملک بھر میں جہاں  مظاہرے ہورہے ہیں،  ایسے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ  بی جے پی کی جانب سے   الگ الگ ٹیمیں بناکر لوگوں کو  الگ الگ مقامات پر بھیج کر سروے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس تعلق سے تنظیم کے صدر جناب ایس ایم  سید پرویز نے واضح کیا ہے کہ  اگر کسی گھر پر کوئی سروے کے لئے آتا ہو تو اُنہیں کسی بھی طرح کی معلومات نہ دیں  اور مقامی ذمہ داران کو فوری واقعے کی خبر کریں۔ آزاد نگر میں آج ہوئی واردات کے بارے میں  انہوں نے بتایا کہ وہ  کل بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے  ملاقات کرکے  واقعے کے تعلق سے شکایت درج کرائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔