بھٹکل 22/اگست (ایس او نیوز) امسال کامن اینٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی) کے جو نتائج نکلے ہیں اس میں بھٹکل کے سدھارتھ پی یو کالج کے طلبہ نے شاندار کامیابی درج کی ہے جس کے نتیجے میں ضلع شمالی کینرا کے اچھے نتائج میں اضافہ ہوا ہے۔
اسکول کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس کالج کے طالب علم آدرش ایس نائک نے اگریکلچر کے شعبے میں 146واں رینک اور انجینئرنگ شعبے میں 510 واں رینک حاصل کرکے نہ صرف کالج بلکہ بھٹکل کا نام بھی روشن کردیا ہے۔
آدرش کے ساتھ ساتھ ابھیشیک واسو نائک انجینئرنگ شعبے میں 295 رینک کے ساتھ اول مقام پر ہے۔پرسنّا ایس نائک نے انجینئرنگ شعبے میں 1469واں رینک حاصل کیا ہے جبکہ اسی شعبے میں جملہ 21طالب علم نے 5000کے اندر رینک پانے میں کامیاب رہے ہیں۔اسی طرح اگریکلچر شعبے میں 22 طلبہ نے 5000کے اندر رینک حاصل کیا ہے۔
طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر سدھارتھ کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور انتظامیہ کے ذمہ داران نے ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔