ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین  کے لئے جاری کی گئیں ہدایات : شوہر ، بیوی کے رہتے دوسری شادی نہیں ، جہیز نہیں، کتابوں کی اشاعت پر پابندی ، سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہونے پر ممانعت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th January 2021, 6:01 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل :9؍جنوری (ایس اؤ نیوز) ریاست کرناٹک کے وزارت شہری خدمات کی طرف سےجاری کئے گئے  2020قانون میں سرکاری ملازمین کے لئے ہدایات دی گئی ہیں کہ اب آئندہ سے  سرکاری ملازمین فلم، سیرئیل میں ادا کاری نہیں کرسکتے، بغیر اجازت کے کوئی کتاب شائع نہیں کرسکتے، شوہر، بیوی کے رہتے ہوئے دوسری شادی نہیں رچا سکتےاسی طرح   جہیز نہیں لے سکتے۔ 

وزارت کی طرف سے جاری کردہ قانون کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم مستند ادارے سے اجازت لئے بغیر کسی بھی فلم یا دوردرشن کے سیرئیل میں اداکاری  نہیں کرسکتا۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کو فلموں اور سیرئیلس  کے لئے اداکاری کرنے میں مصروف ہونے اور کتابوں کے شائع کرنےپر پابندی عائد کرتےہوئے کہا ہےکہ انہیں  ریاستی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ مذہبی، نسلی ، لسانی ، علاقائی ، فرقہ وارانہ جذبات اور نفرت کی وجہ سبب بننے والے اداروں ،تنظیموں وغیرہ میں شریک نہیں ہوسکتے۔ ملک کی سالمیت، یک جہتی ،حفاظت ، بیرونی ممالک سے تعلقات خراب کرنے کا مقصد لے کر ہونے والے احتجاجات ، عام اجلاسوں میں بھی  وہ شامل نہیں ہوسکتے ۔ اسی طرح انہیں پیشگی اجازت کے بغیر  کوئی ایوارڈ حاصل کرنے سے منع کیاگیا ہے۔  نابالغ بچوں کو گھر کے کاموں میں مشغول نہیں کرسکتے۔کوئی بھی ملازم  بیرونی ممالک میں اپنے  یا اپنے خاندان کے نام پر جائیداد یا ملکیت بھی ان نہیں  خرید سکیں گے۔

سرکاری ملازمین کو عوامی جگہوں پر منشیات یا نشیلی اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔وڈیو سریز سمیت ریڈیوٹیلی ویژن چینلس میں میڈیا پروگرامات منعقد کرنے پر بھی ممانعت  عائد کی گئی ہے۔27اکتوبر 2020کو ڈی پی اے آر نے متعلقہ ڈرافٹ اصولوں پر اعتراضات کے لئے اعلان کیا تھا۔  یہ سبھی نئے اصول تمام سرکاری ملازمین پر نافذ ہونگے۔

سیاسی پارٹیوں کے اداروں میں بھی نہیں : سرکاری ملازمین کسی بھی سیاسی پارٹی یا سیاسی پارٹیوں سے منسلک کسی بھی ادارے یاتنظیم کے ممبر نہیں بن سکتے۔ ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق  نہیں رکھ سکتے۔ سیاسی جدوجہد یا اس کی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوسکتے، ان کے لئے چندہ نہ وصول کرسکتے ہیں اور  نہ دے سکتےہیں۔ قانونی  حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے کھلے عام یا خفیہ سرگرمیوں میں  شریک نہیں ہوسکتے، سرکاری ملازمین کے خاندان والے بھی اس میں شریک نہیں ہوسکتے۔ سیاسی پارٹیوں کی حمایت میں انتخابی تشہیر میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ریاستی یا قومی سطح کے کھیل اداروں کے انتخابات میں بھی حصہ  لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...