کاروار: ایس ایس ایل سی میں ناکام ہونے والوں کے لئے 21 جون سے ہوگا سپلیمنٹری امتحان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th June 2019, 10:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار19/جون (ایس او نیوز)  ایس ایس ایل سی میں ناکام ہونے والے طلبا و طالبات کے لئے مورخہ 21 جون سے 28 جون کے لئے سپلیمنٹری امتحانات منعقد کئے گئے ہیں  اور   متعینہ مدت میں  امتحانی مراکز کے 200 میٹر تک کے  دائرہ میں  امتناعی احکامات دفعہ 144 جاری کئے گئے ہیں، اس بات کی اطلاع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع اُتر کنڑا میں جملہ 14 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں کاروار اور سرسی تعلیمی اضلاع شامل ہیں۔

اسی طرح کی ایک پریس ریلیز اُترکنڑا ڈی ڈی پی آئی   کے منجوناتھ نے بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کاروار تعلیمی ضلع میں پانچ تعلقہ جات ہیں جس میں 6 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور اس بار ان مراکز میں   1344 طلبا ایس ایس ایل سی کا دوبارہ امتحان لکھیں گے۔

ریلیز کے مطابق    انکولہ میں پی ایم  ہائی اسکول، بھٹکل میں اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول، ہوناور میں نیو انگلش اسکول، کاروار میں ہندو ہائی اسکول اور سینٹ مائیکل ہائی اسکول، اسی طرح کمٹہ میں گیب  ہائی اسکول میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

امتحانات صبح 9:30  بجے شروع ہوں گے اور 12.45 کو اختتام کو پہنچیں گے۔

جون 21 کو  میتھس،  24 کو سائنس، 25 کو فرسٹ لانگویج (کنڑا، انگلش، سنسکرتی، مراٹھی، تیلگو، ہندی، تمل، اُردو)، 26 کو سماجی سائنس، 27 کو سکینڈ لانگویج (کنڑا، انگلش ) جبکہ 28 جون کو تھرڈ لانگویج کا امتحان ہوگا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...