سرسی:28؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) فوریسٹ مکینوں کے حقوق کےلئے جاری جدوجہد کو آج 30برس مکمل ہوگئے۔ جدوجہدکی تاریخ میں امسال سب سے زیادہ فوریسٹ مکینوں پر ظلم و ستم ڈھائےجانےکی وجہ سے ارینیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے رواں سال کو فوریسٹ مکینوں کےلئے ظالمانہ سال کے طور پر منائے گی۔ اس بات کا اعلان ویدیکے کے صدر رویندرانائک نے کیا۔
سرسی ہوراٹ گارر ویدیکے کے ضلعی دفتر میں رواں سال کی جدوجہد کاجائزہ لینے منعقد ہ میٹنگ میں فوریسٹ عملےکی طرف سے کئے گئے ظلم و ستم میں سے ’ ظلم کے ایکشن ‘ کی ایک بہترین تصویرکی نمائش کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں سال میں ضلع بھر میں ہرچار دن میں ایک فوریسٹ مکینوں پر ظلم کیاگیا ہے۔ جسمانی ظلم، ہراسانی اور ذہنی اذیتیں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر فوریسٹ مکینوں پر کریمنل مقدمات بھی درج کئےگئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ دنوں میں ’فوریسٹ مکینوں پر ظلم والا سال -2021‘کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
ظلم کے ایکشن کی بہترین تصویر: رواں سال فوریسٹ عملے کی جانب سے ہوئے ظلم وستم ڈھانے والی تصویروں کا معائنہ کرنےکے بعد ہوناور تعلقہ جلولی دیہات کی شریمتی ناگما ہنومنت نائک خاندان کے متعلق اور ہلیال تعلقہ بھگوتی گرام پنچایت حدود کے بھیمن ہلی مضاف کے گولی طبقے پر کئےگئے ظلم کی تصویروں کو ’ ظلم ایکشن ‘ والی بہترین تصاویر قراردیا۔ پروگرام میں رام پجاری ، وینکٹیش گوڈا، شیکھر سدی، گنپتی گڈناپوروغیرہ موجود تھے۔