منڈگوڈ میں پکوان گیس سلینڈروں کی قلت : مسئلہ کو ختم کرنے عوام کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th September 2019, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:10؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں پکوان گیس سلینڈروں کی قلت سے عوام  کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ماہ اگست کے ابتداء سے  شروع ہوا مسئلہ ابھی تک جاری رہنےپر عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پکوان گیس سلینڈر  کے لئے عوام گیس ایجنسی کے سامنے قطاروں میں کھڑے دیکھے جاسکتےہیں۔ ایجنسی مالک کا مکان بھی وہیں رہنے کی وجہ سے عوام ایجنسی اور مکان کے سامنے  پکوان گیس کی ہنگامہ خیزی سے مالک کی نیند حرام ہوگئی ہے ، کبھی کبھی سلینڈروں کا  لوڈ آتا ہے تو عوام ہجوم کی شکل میں  امڈآنے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بعض دفعہ لوڈ آنے کی اطلاع پاتےہی عوام گیس گوڈاؤن چلے جاتےہیں وہیں قطار میں کھڑے ہوئے لوگوں کے درمیان پکوان گیس سلینڈر  تقسیم کئے جاتے ہیں جنہیں نہیں ملا وہ ملامت کرتے لوٹتے دیکھے گئے۔ فون پر بکنگ کی سہولت ہونے تک عوام بالکل راحت میں تھے۔ لیکن ماہ اگست میں مسلسل بارش برسنے کے نتیجےمیں سڑکوں کی خرابی ، خستگی ، برجوں کے ٹوٹنے ، راستے بند ہونےکی وجہ سے گیس سلینڈروں کے لوڈ کم آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پکوان گیس سلینڈروں کی قلت ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

عوام نے شکایت درج کرتے ہوئے کہاکہ پکوان کے دوران ہی گیس ختم ہوجاتی ہے تو کیاکریں۔ پہلے جس طرح فون بکنگ کے ذریعے گھر تک سلینڈر پہنچائے جاتےتھے ویسے پہنچانے کامطالبہ کیا۔ مسئلے کو لےکر ایچ پی گیس ایجنسی کے مالک بسوراج اوشی مٹھ نے واضح کیا ہے کہ ہم لوگ 4-5لوڈ کا آرڈر کرتے ہیں صرف 1-2لوڈ آتے ہیں۔ ہر طرف سے سپلائی کا دباؤ ہے ، بارش کم ہوئی ہے، اگلے ہفتہ تک معاملہ ٹھیک ہونےکی امید جتائی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔