بھٹکل تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے پر ٹمپو اور بائک کی ٹکر؛ بائک پر سوار دونوں نوجوان ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th August 2017, 3:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں بائک پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واردات پیر کی صبح  4:20 کو اُس وقت پیش آیا جب مرڈیشور سے بھٹکل آنے والی ایک ٹمپو تیز رفتار  بائک سے ٹکراگئی ۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹمپو سے ٹکر لگتے ہی  بائک کا اگلا پہیہ الگ ہوکر گرگیا، جبکہ بائک سوار کی ہیلمیٹ بھی الگ ہوکر دوسری طرف جاگری ۔ دونوں سواریاں اتنی تیزی کے ساتھ ٹکرائی کہ بائک پر سوار دونوں نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

مرنے والوں کی شناخت ہبلی کے کلگھٹگی کے رہنے والے منجوناتھ بسون گوڈا (24)  اور ہنومنتپّا کالپّا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں اُڈپی سے بائک پر سوار ہوکر اپنے گائوں کلگھٹگی جارہے تھے، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔  ٹمپو خالی تھی اور وہ بھٹکل سے مسافروں کو بھرکر  ہوناور لے جانے کے لئے بھٹکل جارہی تھی۔ حادثے میں  ٹمپو کے اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے، مگر ڈرائیور یا کلینر حادثے میں محفوظ رہ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پولس موقع واردات پر پہنچی اور ضروری کاغذی کاروائیاں انجام دینے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مرڈیشور سرکاری اسپتال پہنچایا۔

مرڈیشور مضافاتی پولس تھانہ میں حادثہ کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے ، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔