بیجاپورکے انڈی میں ایک کے بعد ایک چار سواریوں کی ٹکر؛ تین ہلاک، دو شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st January 2019, 7:46 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

وجئے پورا: 31/جنوری (ایس او نیوز) وجئے پورا (عرف بیجاپور) کے انڈی تعلقہ کے زولکی نیشنل ہائی وے 13 پر ایک ساتھ چار سواریوں کی آپس میں ٹکر ہوجانے سے دو لاری ڈرائیور سمیت تین لوگ ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ جمعرات صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پہلے دو لاریوں میں زبردست ٹکر ہوئی، جس کے فوری بعد پیچھے سے آرہی ایک اور لاری ٹکر ماری ہوئی لاری سے پیچھے سے ٹکراگئی، دوسری لاری کے پیچھے آرہی ایک کار بھی اس حادثے کی زد میں آگئی اس طرح ایک ساتھ چار سواریاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔

بتایا گیا ہے کہ پہلے ٹکر مارنے والی دونوں لاریوں کے ڈرائیور حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ  ایک کلینر بھی حادثے کا شکار ہوگیا، اسی طرح دوسری لاری کا ڈرائیور اور کار کا ڈرائیور حادثے میں زخمی ہوگیا۔

حادثے کی وجہ سے پورا نیشنل ہائی وے قریب ایک گھنٹے تک بند رہا ، بعد میں پولس نے چاروں سواریوں کو الگ کرکے کنارے کرتے ہوئے ٹریفک نظام کو بحال کیا۔ نیشن ہائی وے بند ہوجانے سے سڑک کے دونوں طرف سواریوں کی لمبی قطار لگ گئی تھی۔

انڈی پولس نے حادثے کے تعلق سے  معاملہ درج کرلیا ہے، چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...