پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 10:56 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔  ملک کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے  گوڑا کے پوتے اور کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کے بھتیجے  کے ۲؍ ہزار سے زائد ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد   عوام کی برہمی کو کم کرنے کیلئے جنتادل سیکولر  ( جے ڈی ایس) نے منگل کو انہیں پارٹی سے معطل کرنے کا اعلان کیا تاہم اس سے پہلے ہی ان کے جرمنی  بھاگ جانے پر بی جےپی ، الیکشن کمیشن اور ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر سوال اٹھ رہاہے۔ کانگریس نے بی جے پی  پر  ریونّا کے   ملک سے فرار ہونے میں  مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

۲؍ ہزار سے زائد فحش ویڈیوز کے منظر عام پر  آنے کے بعد  جے ڈی ایس جو چوطرفہ گھر چکی ہے،  نے  ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریونّا کو معطل تو کردیا مگر اس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی گھناؤنے جرائم   میں ملوث  اپنے بھتیجے کا دفاع بھی کرتے نظر آرہے۔   انہوں  نے نائب وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ڈ ی کے شیوکمار پر پرجو َل ریونا کے خلاف سازش رچنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ’’شیوکمار نے ہاسن پارلیمانی حلقہ سے این ڈی اے امیدوار ریونا کو نشانہ بنانے کیلئےتنازع کو ہوا دی۔‘‘ ان کے مطابق ’’کرناٹک کے بااثر گوڑا خاندان کی ساکھ کو خراب کرنے کیلئے اس کلپ کو تیار کرنے میں کانگریس پارٹی کا کردار ہے۔‘‘

حالانکہ منظر عام پر آنے والے ویڈیوز خود ثبوت ہیںمگر  ہبلی میں  جنتادل سیکولر ( جے ڈی ایس ) کی کور کمیٹی کی میٹنگ  سے کچھ گھنٹے قبل ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ ’’کیا ٹھوس ثبوت موجود ہیں؟ کیا ان ویڈیوز میں پرجو َل کی شناخت کی جا سکتی ہے؟ پھر بھی ہم اخلاقی اصولوں کی بنیاد پر ضروری کارروائی کیلئے  تیار  ہیں۔‘‘

 دوسری جانب اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے  مترادف ملک کے  وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس کو ہی کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے سوال کیا کہ ریاستی حکومت نے پرجول ریونّا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پرجول کے ذریعہ بے شمار خواتین کے جنسی استحصال کے ویڈیوز موجود ہونے کی اطلاع بی جےپی کی مقامی قیادت نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو دی تھی اورانہیں ہاسن سے امیدوار نہ بنانے کی اپیل کی تھی۔اس کے باوجود پرجول ریونّا کیلئے وزیراعظم کی انتخابی مہم پر اٹھنےوالے سوالات کا جواب دینے کے بجائے امیت شاہ نے  سوال کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، لاء اینڈ آرڈر کا شعبہ اسی کے ہاتھ میں ہے تو پھر ریونّا کے خلاف کارروائی میں تساہلی کیوں برتی گئی؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جے ڈی ایس سے پرجول ریونا کی معطلی کا خیر مقدم کیا ۔ 

 اس بیچ قومی کمیشن برائے خواتین (این  سی ڈبلیو)  نے  ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے چونکا دینے والے الزامات کے بعد مداخلت کرتے ہوئے کرناٹک پولیس سے رپورٹ مانگی ہے۔اس کے ساتھ ہی کمیشن نے افسران  بالخصوص بنگلور میں پولیس ہیڈکوارٹرز سے اپیل کی کہ وہ ملزمین کی گرفتاری کے لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کریں۔  

اس بیچ مہیلا کانگریس کی عہدیدار نے  منگل کو قومی خواتین کمیشن کو ایک میمورنڈم سونپا اور جے ڈی  ایس  کے  رکن پارلیمنٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا   ہے۔

  پرجول ریونّا کے جرمنی فرار ہوجانے کے معاملے میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سوال اٹھایا ہے اور مرکز کو اس معاملے میں کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ انہوں  نے دی وائر پر عارفہ خانم شیروانی سے گفتگو کے دوران نشاندہی کی کہ الیکشن  کمیشن اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو متحرک رول ادا کرکے پرجوال کو فرار ہونے سے روکنا چاہئے تھا۔ اس سے قبل ان کے بیٹے اور کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نےالزام لگایا کہ بی جے پی نے پرجو َ ل ریونّا کے فرار  میں ان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ورنہ افواہوں  کے پہلے ہی پھیل جانے کے بعد بھی وہ فرار کیسے ہوئے؟

ایک نظر اس پر بھی

کمارسوامی و ایچ ڈی ریونا دہشت گرد نہیں کہ ان کا فون ٹیپ کیا جائے؛ ڈی کے شیوکمار کا سخت جواب

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کے ان الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ان کا فون ٹیپ کیا جا رہا ہے۔

بنگلورو رامیشورم کیفے دھماکہ کیس، رائے درگم ٹاؤن میں این آئی اے کی تلاشی کارروائی

  نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے  آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ این آئی اے کے حکام نے رائے درگم ٹاؤن کے ناگولا باؤلی علاقہ میں ایک مکان میں تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ بنگلوروکے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے سلسلہ میں تحقیقاتی ایجنسی کے حکام ...

کمار سوامی کی پرجول ریونا سے وطن واپسی اور تفتیش میں تعاون کی اپیل

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ جنتا دل کرناٹک کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی ریونا نے پیر کو اپنے بھتیجے اور بی جے پی کے رکن پارلیمان پرجول ریونا پر زور دیا کہ وہ ہندوستان آئیں اوراپنے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کریں۔ 

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

ہندوستان میں الیکشن مذاق بن کر رہ گیا، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو ڈٖالا 8 بار ووٹ ؛ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

  ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک خاموش لہر چل رہی ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے میں ...

انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی ...

شراب پالیسی معاملہ: منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک کی توسیع

   دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا ...

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...