کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2024, 7:45 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30اپریل( ایس او نیوز /ایجنسی)پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو سونپ دی ہے۔ ریاست میں پچھلے چار پانچ دنوں سے ایک ہی بحث ہو رہی ہے۔ جدھر دیکھو ایک ہی چیز ہے۔ سیلون شاپ، ہوٹل، میٹرو، ریلوے اسٹیشن، میجسٹک، بار، پلے گراؤنڈ۔ یہی وجہ ہے کہ کھیتوں میں بھی فحش ویڈیوز کا چرچا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ فحش  وڈیوز  ہاسن کے ایم پی   اور آنے والے لوک سبھا  انتخابات  کے  جے ڈی ایس۔بی جے پی اُمیدوار پرجول ریونّا  کی ہے جس  پر الزام ہے  کہ انہوں نے ہزاروں  خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی   کی ہے اور  اُن کے وڈیوز بنائے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے سیکڑوں خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔ ان ویڈیوز سے ہاسن کے سینکڑوں متاثرین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس لیے وائرل ہونے والی فحش ویڈیوز کے خلاف ناراض لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اسے    ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل قرار دیا جارہا ہے۔ پراجول ریوانا کے ساتھ ان کے  والد ایچ ڈی ریونا کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ریونا کے گھر پر کام کرنے والی متاثرہ لڑکی نے جب  شکایت درج کرائی ہے تو  نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی ۔ جس کے فوری بعد پرجول ریونّا  ملک چھوڑ کر  جرمنی فرار ہوگیا اور بیرون ملک سے قانونی جنگ شروع کر دی ۔

سابق  وزیراعلیٰ  ایچ ڈی کمارسوامی نے جے ڈی ایس سے ایم پی پرجول ریونا کو معطل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی پرجول کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔ جس نے بھی غلط کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔کماراسوامی  نے کہا کہ   ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے اس لئے  تحقیقات کے ذریعے سچ سامنے آنے دیں۔

کمار سوامی  نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ  پرجول کے فحش ویڈیو کیس میں فیملی کو کیوں گھسیٹا جارہا ہے ؟  دیوے گوڑااور میرا نام کیوں شامل کیاجارہا ہے؟ ۔ ایچ ڈی دیوے گوڑا اور میں خواتین کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے  ہیں۔ مجھے  پرجول کے بارے میں ابھی پتہ چلا، اگر مجھے پہلے معلوم ہوتا تو میں کارروائی کرتا۔ کمارسوامی نے کہا کہ فحش ویڈیو کیس سے  نہ صرف خاندان بلکہ پورا سماج شرمندہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورو رامیشورم کیفے دھماکہ کیس، رائے درگم ٹاؤن میں این آئی اے کی تلاشی کارروائی

  نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے  آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ این آئی اے کے حکام نے رائے درگم ٹاؤن کے ناگولا باؤلی علاقہ میں ایک مکان میں تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ بنگلوروکے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے سلسلہ میں تحقیقاتی ایجنسی کے حکام ...

کمار سوامی کی پرجول ریونا سے وطن واپسی اور تفتیش میں تعاون کی اپیل

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ جنتا دل کرناٹک کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی ریونا نے پیر کو اپنے بھتیجے اور بی جے پی کے رکن پارلیمان پرجول ریونا پر زور دیا کہ وہ ہندوستان آئیں اوراپنے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کریں۔ 

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔